رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

22:06 8.2.2023

غربت کے شکار افریقی عسکری گروہوں میں شامل ہو رہے ہیں: اقوام متحدہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے (یو این ڈی پی) کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب صحارا افریقہ پرتشدد انتہا پسندی کا نیا عالمی مرکز ہ بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاشی مواقعوں کی کم یابی اور مذہب کی جانب گھٹتے ہوئے رجحان کے باعث لوگ انتہاپسندی کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔

یو این ڈی پی کی جانب سے منگل کو جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتہاپسند عسکری گروہوں میں شامل ہونے والے 92 فی صد افراد انتہائی غریب ہیں اور وہ عسکری لشکروں میں بہتر معاوضوں کی وجہ سے شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افریقہ میں بہت سے لوگ کووڈ کے وبائی مرض، افراط زرکی بلند شرح اور آب و ہوا کی تبدیلی کے باعث اپنے روزگار اور کاروبار سے محروم ہو چکے ہیں۔

21:56 8.2.2023

توانائی کے عالمی ادارے کا ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے سفارتی اقدامات پر زور

ایران کی ایک جوہری تنصیب کا اندرونی منظر۔ فائل فوٹو
ایران کی ایک جوہری تنصیب کا اندرونی منظر۔ فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے سربراہ نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کو بحال کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو صورت حال تیزی سے خراب ہو سکتی ہے۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے منگل کو کہا کہ سفارتی کوشش بہترین طریقے سے نہیں کی جا رہی لیکن یہ اعلان کرنا ان کے لئے مناسب نہیں ہے کہ آیا یہ عمل مردہ ہو چکا ہے یا ابھی زندہ ہے ۔

تاہم انہوں نے کہا کہ پیش رفت ناممکن نہیں ہے اور صورت حال مزید بگڑ رہی ہے۔

21:50 8.2.2023

طالبان کی ہراتان ریلوے روڈ کھولنے کے لیے ازبکستان حکام سے بات چیت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

طالبان حکومت کا ایک وفد ازبک حکام کے ساتھ ہراتان بارڈر کو ریلوے تجارت کے لیے دوبارہ کھولنے پر بات چیت کے لیے بدھ کو تاشقند گیا ہے۔

ازبکستان حکومت نے ہراتان سرحد کو گزشتہ ہفتے بند کر دیا تھا۔

طالبان ریلوے حکام (اے آر اے) کی ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کا مقصد ہیراتان-مزار شریف ریلوے کی ذمہ داریاں افغانستان کو منتقل کرنے کے عمل کو حتمی شکل دینا ہے۔

اے آر اے کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان ہراتان بندرگاہ پر تجارتی نقل و حمل کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط ہونے کی توقع ہے ۔

21:43 8.2.2023

طالبان انتظامیہ کے کرنسی، سونا اور قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ روکنے کے اقدامات

طالبان کے وزیر اعظم کے دفتر نے کرنسی، سونا اور قیمتی پتھروں کی ملک کے اندر یا باہر اسمگلنگ روکنے کے لیے کچھ پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

طالبان کے وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں، جسے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا ہے، کہا گیا ہے کہ کسی کو یہ اجازت حاصل نہیں ہے کہ وہ 5000 ڈالر سے زیادہ نقد ہوائی ذریعے سے اور 500 ڈالر سے زیادہ زمینی راستے سے سرحد پار لے جائے۔

بیان کے مطابق یہ ذمہ داری محکمہ انٹیلی جنس اور وزارت داخلہ کی ہے کہ وہ سونے، کرنسی، قیمتی پتھروں اورنوادرات کی اسمگلنگ کی روک تھام کریں ۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG