رسائی کے لنکس

کرونا ویکسین لگوانے پر ڈیٹنگ سائٹس کی خصوصی مراعات، وائٹ ہاؤس کی حوصلہ افزائی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ میں کرونا وبا پر قابو پانے کے لیے کوشاں ٹیم کا کہنا ہے کہ بڑی آن لائن ڈیٹنگ سائٹس لوگوں کی کرونا ویکسین لگوانے سے متعلق حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی سینئر مشیر اینڈی سلیوٹ کا جمعے کو صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بڑی ڈیٹنگ سائٹس، جن میں بمبل، ٹنڈر، میچ، اوک کیوپڈ کے علاوہ دیگر ویب سائٹس بھی شامل ہیں، ویکسین لگوانے پر خصوصی مراعات دے رہی ہیں۔ جن میں پروفائل پر لگانے والے بیجز اور پریمیئم خصوصیات تک رسائی شامل ہے۔

سلیوٹ کا مزید کہنا تھا کہ وبا نے لوگوں کی نجی زندگیوں کو متاثر کیا ہے اور سماجی دوری، ڈیٹنگ کے لیے موزوں نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ لوگ ڈیٹنگ کی طرف واپس جانے کے خواہاں ہیں، وہ یہ کام محفوظ رہتے ہوئے کرنا چاہتے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو میں سلیوٹ کا کہنا تھا کہ ڈیٹنگ سائٹ اوکے کیوپڈ کی رپورٹ کے مطابق، جن افراد کو کرونا ویکسین لگی ہوتی ہے ان کے ڈیٹس پر جانے کے 14 فی صد امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیٹنگ سائٹس تک پانچ کروڑ سے زائد لوگوں کی رسائی ہے اور وائٹ ہاؤس ان کی طرف سے پیش کردہ مراعات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

کیا ڈیٹنگ ’حلال‘ بھی ہو سکتی ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:07:04 0:00

امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے ڈائریکٹر روچیل ویلنسکی کے مطابق رواں ہفتے جمعرات تک امریکہ میں رپورٹ کیے جانے والے کرونا کیسز میں اوسطً 20 فی صد تک کمی آئی ہے۔ جو کہ گزشتہ سال 13 جون کے بعد کم ترین یومیہ اوسط ہے۔

امریکہ میں جمعرات، رواں ہفتے مسلسل دوسرا دن تھا کہ جب ملک بھر سے رپورٹ کیے جانے والے کیسز کی یومیہ تعداد 30 ہزار سے کم تھی۔

تاہم امریکہ میں یومیہ کیسز کی تعداد میں کمی، حکام کے لیے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ویکسین لگوانے کے لیے راغب کرنے کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

امریکہ کے سرجن جنرل ویوک مرتھی کا کہنا ہے کہ کرونا کیسز میں کمی کی وجہ سے لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ وبا ختم ہو گئی اور انہیں ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں ہے۔

مرتھی کا کہنا تھا کہ یہ اچھی خبر صرف اس صورت میں جاری رہ سکتی ہے کہ اگر لوگ ویکسین لگواتے رہیں۔

سلیوٹ کا بھی مرتھی سے اتفاق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرویز سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اسے ترجیح نہیں دی۔

سی ڈی سی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ جمعے تک 18 سال سے زائد عمر والے 60 فی صد سے زائد افراد کم از کم ویکسین کی ایک خوراک لگوا چکے ہیں۔ جب کہ 12 کروڑ 66 لاکھ سے زائد افراد کو کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں اب تک تین کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد کرونا سے متاثر اور پانچ لاکھ 89 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG