رسائی کے لنکس

یوگا صحت کے لیے کتنا مفید ہے؟


دنیا بھر میں ہر سال 21 جون کو 'یوگا' کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا آغاز 2015 میں ہوا تھا جس کا مقصد یوگا سے متعلق آگاہی اور اس کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے 14 ستمبر 2014 کو اقوامِ متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران یوگا کا عالمی دن منا نے کی تجویز دی تھی جسے منظور کرنے کے بعد 21 جون کو یوگا کا عالمی دن مقرر کیا گیا۔

یوگا کا عالمی دن
یوگا کا عالمی دن

یوگا ایک قدیم مشق ہے جس کی جڑیں بھارتی فلسفے سے جُڑی ہیں۔ اس کا آغاز ایک روحانی مشق کے طور پر ہوا تھا۔

بعد ازاں یوگا کو جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے ایک طریقے کے طور مقبولیت ملی۔ اب نہ صرف بھارت بلکہ امریکہ، یورپ اور دنیا کے کئی ممالک صحت مند رہنے کے لیے یوگا کو فروغ دے رہے ہیں۔

یوگا کے عالمی دن کی مناسبت سے اس کے فوائد کے بارے میں جانتے ہیں۔

امریکہ کے نیشنل سینٹر فار کومپلیمینٹری اینڈ الٹرنیٹو میڈیسن (این سی سی آئی ایچ) کی ویب سائٹ پر شائع ایک مضمون کے مطابق متعدد اسٹڈیز نے یوگا کے انسانی صحت پر فوائدکے بارےمیں بتایاہے۔

'یوٹیوب دیکھ کر یوگا کرنے والے نقصان اٹھا سکتے ہیں'
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:18 0:00

ان مطالعوں سے سامنے آنے والے یوگا کےکچھ فوائد درج ذیل ہیں۔

1۔ یوگا تناؤ دور کرنے اورذہنی اور جسمانی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نیند کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

2۔ یوگا گردن، کمر اور ٹینشن کے سبب ہونے والے سر درد کو دور کرنے میں مددگار ہے۔

3۔ یوگا موٹاپے کےا شکار افراد کے لیے بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

4۔ یوگا تناؤ یا افسردگی کی کیفیت میں مبتلا افراد کی بحاکی میں بھی مدد کرسکتاہے۔

5۔ یوگا تمباکو نوشی کی عادت چھڑانے میں بھی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG