رسائی کے لنکس

برطانوی شہزادی زارا نہایت سادگی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں


برطانوی شہزادی زارا نہایت سادگی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں
برطانوی شہزادی زارا نہایت سادگی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

زارا فلپس مائیک ٹنڈال کے لئے کافی عرصے سے نرم گوشہ رکھتی تھیں۔ ٹنڈل رگبی کے کھلاڑی ہیں اور ساٹھ سے زائد مرتبہ برطانیہ کی نمائندہ کرچکے ہیں۔

برطانوی شہزادے ولیم کی میڈلٹن کیٹ سے شادی کے پورے تین مہینے بعد آج ہفتہ 30 جولائی کو برطانوی خاندان میں ایک اور شادی انجام پاگئی مگر یہ شادی اس قدر خاموشی، رازداری اور سادگی سے ہوئی کہ یہ خبر صرف ایک دن پہلے یعنی 29 جولائی کو ہی میڈیا کے سامنے آئی ۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ کی پوتی زارا فلپس آج رگبی کے کھلاڑی مائیک ٹنڈل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ۔ یہ شادی انتہائی سادی سے اسکاٹ لینڈ کے علاقے ایڈن برگ کے ایک چرچ میں انجام پائی جبکہ شادی سے ایک روز پہلے استقبالیہ Britania نامی بحری جہاز پر منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں شاہی خاندان کے تمام اہم افراد نے شرکت کی۔

زارافلپس شروع ہی سے نہایت منکسرالمزاج سمجھی جاتی ہیں۔یہاں تک کہ بسا اوقات انہیں شاہی رسم و رواج نہ اپنانے پر حیرت کی نگاہوں کے ساتھ دیکھا گیا۔زارا فیشن کے حوالے سے بھی قدامت پسند سمجھی جاتی ہیں ۔ انہوں نے ملکہ کے فیورٹ فیشن ڈیزائینر کو ہی منتخب کیاہے۔

زارا فلپس مائیک ٹنڈال کے لئے کافی عرصے سے نرم گوشہ رکھتی تھیں۔ ٹنڈل رگبی کے کھلاڑی ہیں اور ساٹھ سے زائد مرتبہ برطانیہ کی نمائندہ کرچکے ہیں۔ ادھر زارا کو بھی کھیلوں سے خاصی دلچسپی ہے وہ گھوڑسواری میں سونے کا تمغہ حاصل کرچکی ہیں۔

شہزادہ ولیم کی شادی کے دوران دس لاکھ افراد لندن کی گلیوں میں دولہا ولہن کی ایک جھلک دیکھتے کے لئے موجود تھے جبکہ کروڑوں افراد نے اس شادی کو ٹی وی پر براہ راست بھی دیکھامگر صرف تین ماہ بعد ملکہ کی پوتی کی شادی نہایت سادگی سے انجام پائی جس پر دنیا بھر میں حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

XS
SM
MD
LG