رسائی کے لنکس

واشنگٹن مانومنٹ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار


 واشنگٹن مونیومنٹ: فائل فوٹو
واشنگٹن مونیومنٹ: فائل فوٹو

یونائیٹڈ اسٹیٹس پارک پولیس, یو ایس پی پی نے کہا ہے کہ منگل کی رات واشنگٹن مانومنٹ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور یادگار کی بنیاد کے ارد گرد کے علاقے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔

یو ایس پی پی نے ٹوئٹر پر کہا، "واشنگٹن مانو منٹ کے ارد گرد کے علاقے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔ یو ایس ایس پی نے ایک بالغ مرد کو توڑ پھوڑ کرنے پر حراست میں لے لیا ہے ۔

نیشنل پارک سروس کے کنزرویٹرز اسکی بحالی کے لیے کام کریں گے ۔"

مینار کی دیوار پر کسی نے سرخ رنگ سے ایک تصویر بنانے کی کوشش کرتے ہوئے اس پر کچھ لکھنے کی کوشش کی ہے۔

پولیس نے گرفتار کیے جانے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ اس کا مقصد کیا تھا۔

550 فٹ بلند یادگار ایک مقبول سیاحتی مقام ہے اور لنکن میموریل اور واشنگٹن ڈی سی میں کانگریس کی عمارت کے درمیان واقع ہے۔

اس مینار کی تعمیر 1884 میں مکمل ہوئی تھی۔اور اس مینار کو 1984 سے 1889 تک دنیا کی بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔ جس کے بعد پیرس کا ایفل ٹاور اس مقام پرفائز ہو گیا۔

امریکہ کی پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب نیشنل مال میں واقع یہ یادگاری مینار سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز ہے اور ایک اندازے کے مطابق ہر سال چھ لاکھ افراد اس کی سیاحت کے لیے آتے ہیں۔

مانومنٹ کے آس پاس مال میں عالمی سطح کے کئی مشہور عجائب گھر واقع ہیں۔

خبر کا مواد رائٹرز سے لیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG