رسائی کے لنکس

امریکی الیکشن: ووٹر فراڈ نتائج پر اثر انداز کیوں نہیں ہو سکتا؟


  • الیکشن کا انتظام کرنے والے اہلکاروں کے مطابق امریکہ کا کئی تہوں پر مشتمل انتخابی عمل کئی طرح محفوظ بنایا گیا ہے۔
  • امریکی الیکشن ایک غیر مرکزی نظام کے تحت منعقد ہوتے ہیں جس میں ہزاروں علاقے اپنا آزاد دائرہ اختیار رکھتے ہیں۔
  • مریکی نظام میں بڑے پیمانے پر الیکشن میں ووٹ کی دھاندلی اس طریقے سے ممکن نہیں ہو سکتی کہ الیکشن کے نتائج ہی بدل جائیں۔
  • سال 2020 کے الیکشن کے نتائج کے بعد سوشل میڈیا پر ان دعوؤں کی بھرمار دیکھی گئی کہ مردہ لوگوں نے ووٹ ڈالے، لوگوں نے دو دو بار ووٹ ڈالے اور بہت سے ووٹوں کو تباہ کردیا گیا۔
  • "ایسو سی ایٹڈ پریس" کی کانٹےکے مقابلے کی ریاستوں میں ووٹر فراڈ کی تحقیقات نے ظاہر کیا کہ لاکھوں ووٹروں میں ووٹر فراڈ کے محض475 کیس سامنے آئے۔

آپ نےایسی کہانیاں تو سنی ہوں گہ کہ کوئی فرد متعدد ووٹ ڈال دے، لوگ اپنے رشتہ داروں کے نام پر ووٹ ڈال دیں یا پھر ڈاک کے ذریعہ ووٹ کو راستےمیں روک لیا جائے۔ کیا امریکہ میں بھی ایسا ہوتا ہے؟

امریکہ میں ووٹر فراڈ کبھی کبھار ہوتا تو ہے۔ اورجب ایسا ہوتا ہے تو ہم اس کے بارے میں بہت کچھ سنتے ہیں۔ اس کی نشاندہی بھی ہوتی ہے اور اس میں ملوث افراد کو مجرمانہ الزامات کے ساتھ قانون کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

الیکشن کا انتظام کرنے والے اہلکاروں کے مطابق امریکہ کا کئی تہوں پر مشتمل انتخابی عمل اس طرح محفوظ بنایا گیا ہے کہ ووٹر فراڈ پکڑا جاتا ہے اوروہ شازو نادر ہی ہوتا ہے۔

ووٹر فراڈ الیکشن پر کیوں اثر انداز نہیں ہوتا

امریکی الیکشن ایک غیر مرکزی نظام کے تحت منعقد ہوتے ہیں جس میں ہزاروں علاقے اپنا آزاد دائرہ اختیار رکھتے ہیں۔

اس طرح بڑے پیمانے پر جعلی ووٹ ڈالنے کے امکانات بہت کم ہوجاتے ہیں اور صدارتی مقابلے یا کسی اور دوسرے مقابلے کے نتائج بدلے نہیں جا سکتے ۔

ریپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ریاست کینٹکی کے سابق سیکرٹری آف اسٹیٹ اور محفوظ الیکشن منصوبے کے چیئر مین ٹرے گرے سن کہتے ہیں کہ انتخابی نظام غالباً کبھی بھی مکمل طو پر غلطی سے پاک نہیں ہو سکتا۔

"لیکن اگر آپ ایسے نظام کی تلاش میں ہیں کہ جس کے بارے میں آپ پر اعتماد ہوں تو امریکہ میں رہتے ہوئے آپ کو اس کے بارے میں اچھا محسوس کرنا چاہیے کیونکہ یہاں پر کئی ہزار خود مختار علاقے ہیں۔"

ان کا کہنا ہے کہ امریکی نظام میں الیکشن میں بڑے پیمانے پر ووٹ کی دھاندلی اس طریقے سے ممکن نہیں ہو سکتی کہ الیکشن کے نتائج ہی بدل جائیں۔

ووٹر فراڈ میں کیا چیزیں حائل ہیں؟

ایک سے زیادہ بار ووٹ ڈالنا، بیلٹ میں ردوبدل کرنا، اپنے رہائشی پتے کو غلط بتا کر کسی اور جگہ ووٹ ڈالنا یا پھر کسی دوسرے شہری کا ووٹ ڈالنا ایسے جرائم ہیں جن کی سزا میں بھاری جرمانہ اور جیل کی سزا بھی شامل ہے۔

امریکہ میں بسنے والے غیر امریکی اگر الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کریں تو انہیں ملک بدر بھی کیا جاسکتا ہے۔

اس کے باوجود پھر بھی اگر کوئی فرد دھوکہ دہی کرتا ہے تو امریکی نظام میں تحفظات اور شفافیت کی کئی تہیں ایسا ممکن ہونے سے روکتی ہیں۔

شہریوں کے خود جاکر ووٹ ڈالنے کی صورت میں زیادہ تر ریاستوں میں ووٹرز کو اپنی شناخت کے لیے شناختی کارڈ دکھانا ہوتا ہے۔

اسی طرح دوسرے طریقوں میں ووٹرز سے کہا جاتا ہےکہ وہ اپنا نام اور اپنے گھر کاپتہ بتا کر, انتخابی کتاب میں دستخط کرکے یا حلف نامہ دے کر اپنی شناخت ثابت کریں۔

کیلی فورنیا کی ریاستی اسمبلی کے لیے 27 سال تک انتخابات لڑنے والی ڈیمو کریٹک رہنما گیل پیلیریئن کہتی ہیں کہ ایسے افراد جو حال ہی میں وفات پانے والے اپنے کسی مرحوم دوست یا خاندان کے فرد کی جگہ ووٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں انہیں اموات کے ریکارڈ کی تازہ ترین فہرست کے مطابق پکڑا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسے افرادجو کسی اور کی جگہ ووٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں انہیں اس خطرے کا سامنا ہوتا ہے کہ شاید وہ جس کا ووٹ ڈال رہے ہین تو انسے پولنگ اسٹیشن پر کوئی جانتا ہوگا۔ یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ فرد بعد میں اپنا ووٹ ڈالنے کی کوشش کرے گا۔

بعض اوقات ووٹر فراڈ وہ نہیں جو نظر آتا ہے

سال 2020 کے الیکشن کے نتائج کے بعد سوشل میڈیا پر ان دعوؤں کی بھرمار دیکھی گئی کہ مردہ لوگوں نے ووٹ ڈالے، لوگوں نے دو دو بار ووٹ ڈالے اور بہت سے ووٹوں کو پھاڑ کر پھینک دیا گیا۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس قسم کے دعویٰ کیےتھے اور وہ اب تک ان دعوؤں کو بڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔ لیکن ان میں زیادہ تر الزامات جھوٹے ثابت ہوئے۔

خبر رساں ادارے "ایسو سی ایٹڈ پریس" کی جانب سے کانٹے کےمقابلے کی ریاستوں میں ووٹر فراڈ کی تحقیقات نے ظاہر کیا کہ لاکھوں ووٹروں میں محض 475 ووٹر فراڈ کیس سامنے آئے۔ یہ تعداد اتنی نہیں تھی کہ الیکشن کا نتیجہ پر کوئی بھی اثر ڈال سکتی تھی۔

امریکی الیکشن: امریکہ میں گھر بیٹھے ووٹ کیسے ڈالا جاتا ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:58 0:00

ڈیمو کریٹک امیدوار جو بائیڈن نے چھ سوئنگ اسٹیٹس میں کامیابی حاصل کی۔

اےپی کے جائزے نے ظاہر کیا کہ جعلی ووٹوں کے معاملے پر کسی کے درمیان کوئی سازشی قسم کا تعاون نہیں ہوا تھا۔ ہر کیس میں ملوث افراد نے اپنی اپنی ذاتی سطح پر اضافی ووٹ ڈالے۔

ایک کیس میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک شخص نے اس غلطی کی بنا پر ووٹ ڈالا کہ ضمانت پر رہا لوگ بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

ایک اور کیس میں ایک خاتون پر شک تھا کہ انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ کی جگہ ووٹ ڈالا۔

(اس خبر میں شامل مواد اے پی سے لیا گیا ہے)

فورم

XS
SM
MD
LG