رسائی کے لنکس

یوکرین کی لڑائی کے قریب ترین تعینات امریکی فوجیوں سے ملاقات


 امریکی فوج کے 101 ویں ایئر بورن ڈویژن کے فوجی اہل کار 30 جولائی 2022 کو کانسٹانٹا، رومانیہ کے قریب میہائل کوگلنیسیانو ایئربیس پر ایک مظاہرے کی مشق کے دوران مارچ کر رہے ہیں۔
امریکی فوج کے 101 ویں ایئر بورن ڈویژن کے فوجی اہل کار 30 جولائی 2022 کو کانسٹانٹا، رومانیہ کے قریب میہائل کوگلنیسیانو ایئربیس پر ایک مظاہرے کی مشق کے دوران مارچ کر رہے ہیں۔

مشرقی رومانیہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ایک منجمد کردینے والے دن، یو ایس آرمی سارجنٹ چیس ولیمز , فوجیوں کی ایک ٹیم پر زور دے رہے ہیں کہ وہ فضا میں منڈلاتے بلیک ہاک سےنیچے برف سے ڈھکی زمین پر 25 میٹر تک چھلانگ لگا ئیں۔

’’آپ جانتے ہیں کہ آپ کو اس خوف پر قابو پانا ہے۔ آپ کو ابھی پہلی بار اس کو عبور کرنا پڑا ہے‘‘۔ ولیمز 101 ویں ایئر بورن ڈویژن کے ایئر اسالٹ کورس کے بارے میں کہتے ہیں، جو ایک انتہائی دشوار پروگرام جسے کچھ فوجی ’’فوج میں 10 مشکل ترین دن‘‘کہتے ہیں۔

ولیمز اور ان کے ساتھ ٹریننگ دینے والے رفقا نے گزشتہ موسم گرما سے لے کر اب تک 101 ویں ایئر بورن ڈویژن کے ساتھ 4,700 فوجیوں کی مشرقی یورپ میں تعیناتی کے دورن کئی باراس 10 روزہ پروگرام کی ٹریننگ دی ہے، لیکن اس ہفتے مکمل ہونے والی ٹریننگ منفرد تھی۔

101 ویں ایئر بورن ڈویژن کے ساتھ یو ایس آرمی کے سپاہی، جن کو مانڈا بے ایئر فیلڈ، کینیا کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے میں مدد کے لیے تفویض کیا گیا ہے، کیمپ لیمونیئر، جبوتی، 5 جنوری 2020 کو ایک ٹرانسپورٹ طیارے میں سوار ہو رہے ہیں۔ ( رائٹرز)
101 ویں ایئر بورن ڈویژن کے ساتھ یو ایس آرمی کے سپاہی، جن کو مانڈا بے ایئر فیلڈ، کینیا کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے میں مدد کے لیے تفویض کیا گیا ہے، کیمپ لیمونیئر، جبوتی، 5 جنوری 2020 کو ایک ٹرانسپورٹ طیارے میں سوار ہو رہے ہیں۔ ( رائٹرز)

میہائل کوگل نییپانو ایئر بیس کے کورس سے فارغ التحصیل ہونے والوں میں امریکہ، رومانیہ، نیدرلینڈز، فرانس اور سلوواکیہ کے فوجی شامل تھے۔

یہ اس کی تازہ ترین مثال ہے کہ کس طرح دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار یورپ میں تعینات ڈویژن، یوکرین میں روس کی جنگ کے جواب میں نیٹو کے مشرقی حصے کو تقویت دے رہا ہے۔

رومانیہ میں امریکی فوجیوں کی تعداد تقریباً تین گنا بڑھ کراب 3,000 ہو گئی ہے۔ 101 ویں بریگیڈ کی دوسری جنگی ٹیم کے کمانڈر، امریکی فوج کے کرنل ایڈ میتھائیڈیس کے مطابق، روس کے زیر کنٹرول کریمیا سے لانچ کیا گیا ایک اعلیٰ درجے کا میزائل بحیرہ اسود کے کنارے واقع فوجیوں تک تقریباً سات منٹ میں پہنچ سکتا ہے۔

میتھائیڈیس نے وی او اے کو بتایا کہ’’ہم اس وقت یوکرین میں لڑائی کے لیے سب سے قریب امریکی فوج ہیں‘‘۔

یوکرینی صدر کا نیٹو رہنماؤں سے روس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:42 0:00

ان کی آمد کے بعد سے 101 ڈویژن ، ملک بھر میں، اور نیٹو کے مشرقی کنارے پر دیگر ممالک میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے پھیل گئی ہے۔

’’ہم نے کسی بھی صورت حال کے لیے اپنی قوت تیار کر رکھی ہے، اس لیے ہم نے میہائل کوگل نیسیانو کے ارد گرد تحفظ کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ہم نے اپنی افواج کو پھیلا کر دیا ہے تاکہ ہم کوئی واحد ہدف نہیں رہیں‘‘۔ میتھائیڈیس نے کہا۔

رومانیہ کی ساحلی پٹی کے ساتھ یوکرین کی سرحد تک ہیلی کاپٹر کے سفر کے دوران، میتھائیڈیس نے وی او اے کو دکھایا کہ امریکی افواج نیٹو کے اتحادیوں کے ساتھ کس طرح کام کر رہی ہیں۔

’’ ہم بڑے پیمانے پر کارروائیوں کی تیاری کر رہے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا۔

’’ہم جس کسی کے ساتھ نیٹو کا دفاع کرنے کے لیے لڑ سکتے ہیں، ہم زمین پر اس کی مشق کر رہے ہیں‘‘ ۔

یوکرین: یتیم بچوں کی مدد کے لیے امریکی سائنس دان میدان میں آ گئے
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:48 0:00

101 ویں ایئر بورن ڈویژن کی تعیناتی کے دوران، رومانیہ کی افواج امریکیوں کے ساتھ اپنی موجودہ دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنارہی ہیں، اورفضائی حملے کی ٹریننگ کے ذریعہ، ایک ایسی نئی صلاحیت حاصل کر رہی ہیں جو رومانیہ کی زمینی افواج کے پاس اس ہفتے سے پہلے نہیں تھی۔

XS
SM
MD
LG