کراچی —
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دسمبر کا مہینہ رومانس یا اظہار محبت کے لئے سب سے اچھا ہوتا ہے۔ شاید وینا ملک نے بھی یہ سنا ہو اسی لئے انہوں نے 2013ء کا دسمبر ہمیشہ کے لئے یاد گار بنالیا ہے۔ انہوں نے ایک نوجوان بزنس مین اسد بشیر خان خٹک سے شادی کرلی ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ٹوئیٹر‘ پر خود وینا نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے، ’ مجھے میرا من پسند جیون ساتھی مل گیا۔۔ایسا ساتھی جس کا رشتہ میری روح سے جڑا ہے‘۔
اس خبر کا سامنے آنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے تمام اخبارات اور الیکٹرونک میڈیا نے اپنے اپنے انداز میں اس خبر کو پیش کرنا شروع کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وینا ملک اور اسد بشیر کا نکاح بدھ کو دبئی کی ایک عدالت میں ہوا۔ نکا ح کے بعد دونوں نے میڈیا سے مختصر بات چیت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا، ’آج بہت اچھا لگ رہا ہے، میں خود کو دنیا کی سب سے خوش قسمت لڑکی تصور کر رہی ہوں۔ مجھے نہیں پتہ کہ والدین نے شادی کے لئے آج کا دن ہی کیوں منتخب کیا لیکن جو ہوا اچھا ہوا‘۔
وینا کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ جلد اس شادی سے متعلق مزید تفصیلات سب کو بتائیں گی۔
اس موقع پر اسد بشیر نے بھی اپنے دلی جذبات سے میڈیا کو آگاہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ، ’بہت زیادہ خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ جلد ہی میں اور وینا عمرے کی ادائیگی کے لئے مکہ جائیں گے‘۔
اسد بشیر خان امریکا اور دبئی میں مختلف کاروبار سے منسلک ہیں اور وینا ملک کے والد کے ایک دیرینہ دوست کے بیٹے ہیں۔
اس سے قبل وینا ملک اپنی شادی سے متعلق مختلف بیانات دیتی رہی ہیں۔ ان بیانات میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 2015 سے پہلے ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن بدھ کو اچانک ان کی شادی کی خبریں آگئیں۔ اس حوالے سے وینا ملک کے منیجر سہیل راشد کا شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وینا ملک کی والدہ شدید بیمار ہیں اور ممکن ہے کہ اچانک شادی کی ایک وجہ یہ بھی ہو۔
پاکستانی و بھارتی میڈیا کے لئے وینا ملک کی شخصیت ہمیشہ چونکا دینے والی رہی ہے ۔ وہ اپنے مختلف بیانات اور غیر متوقع اقدامات کے حوالے سے خود کو خبروں میں زندہ رکھنے کا فن بھی خوب جانتی ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سے تنازعات بھی ان کے ساتھ جڑتے رہے ہیں۔
انہیں سب سے پہلے ٹی وی شو ’بگ باس‘ سیشن فور میں اپنے ساتھی فنکار اشمیت پٹیل کے ساتھ بولڈ انداز میں کام کرنے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ یہاں تک کہ دونوں کے خوب اسکینڈلز بھی سامنے آئے۔ وینا نے خبروں میں رہنے کے لئے اس تنقید سے فائدہ بھی اٹھایا۔
اسی دوران ان دونوں ایکٹرز کو فلم ’سپرماڈل‘ میں کام کرنے کا موقع بھی مل گیا۔ تنقید نگاروں نے اس پر بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا لیکن وینا ہر دفعہ کی طرح اس بار بھی صاف بچ نکلیں۔
وینا کے ایک میگزین ٹائٹل پر بھی اچھی خاصی تنقیدی بحث ہو چکی ہے۔ اس میگزین کے لئے انہوں نے بولڈ انداز میں فوٹو سیشن تو کرایا ہی بلکہ اپنے بازو پر بھی پاکستان کے ایک حساس ادارے کا نام لکھوا لیاجس کے سبب انہیں ہر طرف سے کھری کھوٹی سننے کو ملی۔
اس سے قبل جب انہوں نے بالی وُوڈ میں نیا نیا قدم رکھا تھا تو پاکستانی کرکٹر محمد آصف کے ساتھ بھی ان کے افیئرز کی خبریں خوب گرم رہیں۔ وینا نے متعدد مرتبہ ان افئیرز پر اپنے خیالات میڈیا تک پہنچائے اور یوں وینا خبروں میں چھاتی چلی گئیں۔ ان سب چیزوں کے باوجود وینا کو فلموں اور ٹی وی شوز میں آنے کا موقع ملتا رہا ہے۔
رواں سال ان کی دو فلمیں ’زندگی ففٹی ففٹی‘ اور ’ڈرٹی پکچر‘ (ملیالم فلم) ریلیز ہو چکی ہیں۔