رسائی کے لنکس

صدر ٹرمپ کا انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے پھر انکار، حامیوں کے واشنگٹن میں مظاہرے

اتوار کو اپنی ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ ابھی ہمیں طویل سفر طے کرنا ہے۔ یہ دھاندلی زدہ الیکشن تھے۔ 

14:59 4.11.2020

امریکی صدر کو کتنی تنخواہ اور کیا مراعات ملتی ہیں؟

15:12 4.11.2020

بائیڈن نے ریاست ہوائی کے چار الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے

ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ریاست ہوائی کے چار الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے جس کے بعد ان کے کل الیکٹورل ووٹ کی تعداد 224 ہو گئی ہے۔

صدر ٹرمپ کو اب تک 23 ریاستوں میں برتری حاصل ہے اور ان کے کل الیکٹورل ووٹ کی تعداد 213 ہے۔

15:16 4.11.2020

جو بائیڈن اب تک 18 ریاستوں میں کامیاب

امریکہ میں منگل کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن اب تک 18 ریاستوں اور دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں لیکن ان کے الیکٹورل ووٹرز کی تعداد صدر ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

بائیڈن اب تک 224 الیکٹورل ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔ صدر کے عہدے پر منتخب ہونے کے لیے کسی بھی امیدوار کو الیکٹورل کالج کے 538 میں سے کم از کم 270 ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

بائیڈن نے اب تک ورجینیا، نیویارک، کیلی فورنیا، اوریگن، کولوراڈو، نیو میکسیکو، الی نوائے، منی سوٹا، میری لینڈ، نیو جرسی، کنیٹی کٹ، میسا چوسٹس، ورمونٹ، نیو ہیمپشر، رہوڈ آئی لینڈ، ڈیلاویئر، ہوائی اور واشنگٹن میں کامیابی حاصل کر کے ان ریاستوں کے الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

جو بائیڈن نے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھی کامیابی حاصل کرلی ہے جس کے الیکٹورل کالج میں تین ووٹ ہیں۔

16:28 4.11.2020

نو ریاستوں کے نتائج آنا باقی

امریکہ میں منگل کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب صرف نو ریاستوں سے نتائج آنا باقی ہیں جن کے نتائج جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جاری مقابلے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ان نو ریاستوں میں الیکٹورل ووٹ کی تعداد 101 ہے جن کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

ان ریاستوں میں سب سے اہم ریاست پنسلوینیا ہے جس کے 20 الیکٹورل ووٹ ری پبلکن یا ڈیموکریٹ امیدوار کا پلڑا بھاری کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ دو دیگر ریاستیں جارجیا اور مشی گن ایسی ریاستیں ہیں جن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 16، 16 ہے۔

ریاست شمالی کیرولائنا 15 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ دونوں صدارتی امیدواروں کے لیے اہم ہو سکتی ہے۔ اسی طرح ایریزونا 11 الیکٹورل ووٹوں اور وسکونسن 10 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ اہم ہیں۔

ریاست نیواڈا کے چھ، مین کے چار اور ریاست الاسکا کے تین الیکٹورل ووٹ ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG