رسائی کے لنکس

صدر ٹرمپ کا انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے پھر انکار، حامیوں کے واشنگٹن میں مظاہرے

اتوار کو اپنی ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ ابھی ہمیں طویل سفر طے کرنا ہے۔ یہ دھاندلی زدہ الیکشن تھے۔ 

15:26 10.11.2020

جو بائیڈن کی حکومت سازی کی تیاریاں

امریکہ کے صدارتی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جو بائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات کے غیر سرکاری نتائج قبول کرنے سے انکاری ہیں جب کہ جو بائیڈن کی ٹیم حکومت سنبھالنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ تفصیلات جانتے ہیں اس ویڈیو میں۔

جو بائیڈن کی حکومت سازی کی تیاریاں
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:42 0:00

15:24 10.11.2020

صدر ٹرمپ نے وزیرِ دفاع مارک ایسپر کو عہدے سے ہٹا دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ دفاع مارک ایسپر کو عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے پیر کو اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے مارک ایسپر کو عہدے سے ہٹانے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ وہ ان کی خدمات کے مشکور ہیں۔

صدر ٹرمپ نے انتہائی اہم وزارت پر فائز عہدے دار کو بذریعہ ٹوئٹ ایسے موقع پر ہٹایا ہے جب اُنہیں انتخابات میں ناکامی کا چیلنج درپیش ہے۔

امریکی صدارتی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جو بائیڈن امریکہ کے 46ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں تاہم صدر ٹرمپ نے انتخابی ناکامی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

مزید پڑھیے

15:12 10.11.2020

'جو بائیڈن اور پاکستان ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں'

امریکہ کے صدارتی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جو بائیڈن ملک کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ جنوری 2021 میں ممکنہ طور پر حلف اٹھانے کے بعد بائیڈن انتظامیہ کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کیسے ہوں گے؟ جانتے ہیں لامار یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اویس سلیم اور تجزیہ کار ڈاکٹر مدیحہ افضل سے۔

'جو بائیڈن اور پاکستان ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں'
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:31 0:00

14:03 10.11.2020

ٹوئٹر کا دورِ صدارت کے بعد ٹرمپ کو حاصل مراعات ختم کرنے کا عندیہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ غیر حتمی نتائج کے مطابق نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے عہدہ سنبھالنے کے بعد موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حاصل خصوصی مراعات ختم کی جا سکتی ہیں۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکی انتخاب کے متعلق حالیہ دنوں میں کی جانے والی متعدد ٹوئٹس پر ٹوئٹر نے انتباہی نوٹس لگائے تھے جن میں صدر ٹرمپ نے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی اور الیکشن فراڈ کے دعوے کیے تھے۔

عام طور پر ٹوئٹر ایسی ٹوئٹس کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیتا ہے مگر عالمی رہنماؤں کی ٹوئٹس ہٹانے کے بجائے انتباہی لیبل لگا دیا جاتا ہے۔

ٹوئٹر کے ایک ترجمان نے خبر رساں ایجنسی 'بلو مبرگ نیوز' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے پلیٹ فارم کا ایک اہم کام یہ ہے کہ لوگ عوامی سطح پر کھل کر اپنے رہنماؤں کا احتساب کر سکیں۔ اسی لیے عوام کے مفاد میں ہم بعض ٹوئٹس کو ہٹانے کے بجائے عوام تک ان کی رسائی برقرار رکھتے ہیں، چاہے وہ ہمارے قواعد و ضوابط کے خلاف ہی کیوں نہ ہوں۔"

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG