رسائی کے لنکس

ایرانی ڈرون کی امریکی لڑاکا طیارے کے انتہائی قریب پرواز

امریکی جیٹ ایف 18 طیارہ بردار بحری جہاز کے عشرے سے پرواز کر رہا ہے۔ فائل فوٹو
امریکی جیٹ ایف 18 طیارہ بردار بحری جہاز کے عشرے سے پرواز کر رہا ہے۔ فائل فوٹو

امریکی بحریہ کے ایک عہدے دار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ایرانی ڈرون تین گھنٹوں سے طیارہ بردار جہاز کے گرد چکر لگا رہا تھا۔ اور وہ غیر مسلح تھا۔

ایک ایرانی ڈرون منگل کے روز امریکی نیوی کے ایک لڑاکا جیٹ سے محض 30 میٹر کے فاصلے تک پہنچ گیا جو طیارہ بردار امریکی بحری جہاز یوایس ایس نمٹز پر اترنے والا تھا۔ یہ جہاز اس وقت خلیج فارس کے سفر پر ہے۔

امریکی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جس وقت ایک امریکی لڑاکا جیٹ ایف ۔ اے 18ای طیارہ بردار جہاز کے عشرے پر اتر رہا تھا ، تو ایک ایرانی ڈرون کیوکیو ایم ون خطرناک حد تک اس کے قریب آگیا۔

امریکی طیارے کو تصادم سے بچنے کے ہنگامی طور پر اپنا راستہ بدلنا پڑا

بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ بردار جہاز کے عہدے داروں نے کئی ریڈیو پیغامات بھیجے کہ ڈرون کو اس مقام سے دور رکھا جائے ۔

امریکی بحریہ کے ایک عہدے دار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ایرانی ڈرون تین گھنٹوں سے طیارہ بردار جہاز کے گرد چکر لگا رہا تھا۔ اور وہ غیر مسلح تھا۔

امریکی عہدے داروں کو کہنا تھا کہ ایرانی فوج کی جانب سے امریکی طیاروں کے انتہائی قریب غیر پیشہ ورانہ انداز میں قریب آنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ یہ اس سال کا ایسا 13 واں واقعہ ہے۔

پچھلے مہینے خلیج فارس میں ایک ایرانی کشتی کے امریکی بحری جہاز کے 140 میٹر کے فاصلے تک آنے کے بعد اسے باز رکھنے کے لیے انتباہی گولے داغے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG