رسائی کے لنکس

امریکہ میں مزدوروں کے دن کی تعطیل


ستمبر کے پہلے پیر نے 1984ء میں امریکہ میں سرکاری طور پر مزدوروں کی چھٹی کے دن کا درجہ حاصل کیا اور یہ دن یونین سازی کے حق کے لیے کام کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتاہے

ستمبر کے پہلے پیر کو امریکی لیبر ڈے کی تعطیل منارہے ہیں۔ یہ دن یونین سازی کے حق کے لیے کام کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتاہے اور یہ چھٹی زیادہ تر افراد اپنے خاندان کے ساتھ گذارتے ہیں اور یہ دن ایک طرح سے موسم گرما کے غیر سرکاری خاتمے کے اعلان کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔

ستمبر کے پہلے پیر نے 1984ء میں امریکہ میں سرکاری طور پر مزدوروں کی چھٹی کے دن کا درجہ حاصل کیا اور کئی عشروں سے ملک کے صنعتی مراکز میں اکثر اوقات کارخانوں کے مزدوروں کو یونین سازی کے حق ملنے کی یاد میں بڑی سطح کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔
لیکن ٹیکنالوجی کے فروغ اور گلوبل ویلج کی جانب عالمی معیشت کے سفر امریکہ میں مزدوروں کی تحریک میں تیزی سے کمی لانے کا سبب بنی ہے۔ مزدوروں کے لیے بہت سی ایسی مراعات اور حقوق جن کے لیے لیبر یونینز برسوں تک جدوجہد کرتی ہیں ، مثال کے طور پر ہفتے میں پانچ روز کام، اور آجر کی جانب سے مزوروں کے لیے صحت کی دیکھ بھال اور تنخواہ کے ساتھ چھٹی وغیرہ طویل عرصے سے امریکہ میں کام کی جگہوں پر مزدوروں کو فراہم کی جارہی ہیں۔
بہت سے امریکی ادارے آج بھی اپنے کام کی جگہوں پر یونین سازی کے حق کی مخالفت کرتے ہیں۔

امریکہ میں آٹھ میں سے صرف ایک مزورکسی مزدور یونین کا رکن ہے اور یہ شرح آج سے 30 سال پہلے کے مقابلے میں تقریباً نصف ہے۔

مزدور یونینز کے اکثر ارکان مقامی ، ریاستی یا وفاقی حکومتوں میں سفید کالر کی ملازمت کرتے ہیں ، نہ کہ وہ ان فیکٹریوں کے کارکن ہیں جہاں کام کی نوعیت سخت ہے اور جہاں سے مزدوروں کی تحریک نے جنم لیاتھا۔

امریکہ میں لیبر ڈے کی چھٹی اکثر لوگ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ پکنک اور سیروتفریح کے لیے ا ستعمال کرتے ہیں اور امریکہ کے اکثر علاقوں میں لیبر ڈے اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا آخری دن بھی ہوتا ہے۔
XS
SM
MD
LG