رسائی کے لنکس

امریکی ایوان نمائندگان میں اسلحہ کنٹرول بل منظور


ری پبلکن رکن ٹام کول اور ڈموکریٹ رکن چیرمین جم میک گورن اسلحہ بل پر بات چیت کر رہے ہیں۔
9 جون 2022
ری پبلکن رکن ٹام کول اور ڈموکریٹ رکن چیرمین جم میک گورن اسلحہ بل پر بات چیت کر رہے ہیں۔ 9 جون 2022

امریکی ایوان نمائندگان نے بدھ کے روز بفلو، نیو یارک اور یووالڈی، ٹیکساس میں حالیہ بڑے پیمانے پر فائرنگ کے تناظر میں ایک عمومی گن کنٹرول بل منظور کیا، جس کے تحت سیمی آٹومیٹک رائفل خریدنے کے لیے عمر کی حد بڑھ جائے گی اور گولیوں کے میگزین کی فروخت پر پابندی ہو گی۔ 15 سے زیادہ راؤنڈز نہیں خریدے جاسکیں گے۔

بل زیادہ تر جماعتی وابستگی کے اعتبار سے204 کے مقابلے میں 223 ووٹوں سے منظور ہوا، مگر اس کے قانون بننے کا تقریباً کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ سینیٹ میں اس حوالے سے بحث ابھی تک دماغی صحت کے پروگراموں کو بہتر بنانے، اسکولوں کی حفاظت کو تقویت دینے اور اسلحہ خریدنے والے کے پس منظر کی جانچ میں اضافے پر توجہ مرکوز کرنے سے آگے نہیں بڑھ سکی ہے۔ سیاسی اعتبار سے یہ بل ڈیموکریٹک قانون سازوں کو نومبر میں ووٹرز کی رائے ہموار کرنے کا موقع فراہم کرسکتا ہے ان پالیسیوں کی وسیع پیمانے پر حمایت کی جاتی ہے۔

اس بل کی منظوری میں تیزی اس وقت آئی جب ہاؤس کمیٹی نے حالیہ شوٹنگ کے متاثرین اور خاندان کے افراد کی طرف سے جذباتی اور تند و تیز شہادتیں سنیں، بشمول 11 سالہ میہ سیریلو، جس نے یووالڈی ایلیمنٹری اسکول میں گولی سے بچنے کے لیے اپنے آپ کو ایک مردہ ہم جماعت کے خون سے لت پت کر لیا تھا۔

صدر بائیڈن اور ان کی اہلیہ نے راب پرائمری اسکول میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد وہاں کا دورہ کیا۔ 29 مئی 2022
صدر بائیڈن اور ان کی اہلیہ نے راب پرائمری اسکول میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد وہاں کا دورہ کیا۔ 29 مئی 2022

امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات نے شاذ و نادر ہی کانگریس کو اسلحہ رکھنے کے خلاف قانون سازی کرنے پر آمادہ کیا ہے۔ لیکن یووالڈی میں 19 بچوں اور دو اساتذہ کی گولی مار کر ہلاک کرنے کے عمل نے اس مسئلے کو زندہ کر دیا ہے اور دونوں جماعتوں کے قانون سازاس کا حل تلاش کرنے کی ضرورت کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

سینیٹ کی سرگرمی

مشترکہ بنیاد تلاش کرنے کا کام زیادہ تر سینیٹ میں ہو رہا ہے، جہاں کسی بل پر دستخط کرنے کے لیے ڈیموکریٹ ووٹوں کے علاوہ مزید 10 ریپبلکنز ووٹرز کی حمایت درکار ہو گی۔ ایک درجن کے قریب ڈیموکریٹک اور ریپبلکن سینیٹرز نے بدھ کے روز ایک گھنٹے تک نجی طور پر ملاقات کی تاکہ ہفتے کے آخر تک سمجھوتہ قانون سازی کے لیے ایک فریم ورک تک پہنچنےراہ ہموار ہو۔ شرکاء نے کہا کہ ایک ایسے منصوبے کے بارے میں مزید بات چیت کی ضرورت ہے جس کے بارے میں توقع ہے کہ معمولی اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔

محفوظ اسٹوریج

ایوان کے بل میں محفوظ اسلحہ کو ذخیرہ کرنے والے آلات کے استعمال کو بڑھانے کے لیے تیار کردہ مراعات بھی شامل ہیں اور محفوظ ذخیرہ کرنے کی ضروریات کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے اور پانچ سال تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے

یہ شق بائیڈن انتظامیہ کے ایگزیکٹو ایکشن کے بھی مطابق ہے جس میں فاسٹ ایکشن "بمپ اسٹاک" ڈیوائسز اور "گھوسٹ گنز" پر پابندی عائد ہوتی ہے جو بغیر سیریل نمبرز کے جمع ہوتے ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں واقع کیپیٹل ہل کی عمارت جہاں ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے اجلاس ہوتے ہیں۔
واشنگٹن ڈی سی میں واقع کیپیٹل ہل کی عمارت جہاں ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے اجلاس ہوتے ہیں۔

ایوان سے ایک اور بل کی منظوری کی بھی متوقع ہے جو خاندانوں، پولیس اور دیگر افراد کو وفاقی عدالتوں سے ان لوگوں سے اسلحہ ضبط کرنے کا حکم دینے کی اجازت دے گا جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ خود کو یا دوسروں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

19 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں اس وقت ایسے "انتباہی قوانین" موجود ہیں۔ ہاؤس بل کے تحت، ایک جج لوگوں سے عارضی طور پراسلحہ واپس لینے اور جمع کروانے کا حکم جاری کر سکتا ہے جب تک کہ دو ہفتوں کے اندر اس بات کا تعین کرنے کے لیے سماعت مکمل نہ ہو جائےکہ اسلحے کو واپس کیا جائے یا مخصوص مدت کے لیے سرکار کی تحویل میں رکھا جائے۔

(خبر کا مواد اے پی سے لیا گیا ہے)

XS
SM
MD
LG