رسائی کے لنکس

براہِ راست ڈونلڈ ٹرمپ فتح کے قریب؛ الیکشن ہیڈ کوارٹر میں حامیوں سے خطاب

امریکہ میں صدارتی انتخابات میں اہم سوئنگ اسٹیٹس پینسلوینیا، جارجیا اور نارتھ کیرولائنا کے نتائج آ گئے ہیں ان تمام ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کی ہے۔

09:15

ٹرمپ ریاست یوٹا، کنساس، آئیوا اور آئیڈاہو سے کامیاب

امریکہ کے سابق صدر اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید چار ریاستوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست یوٹا، کنساس، آئیوا اور آئیڈاہو میں کامیابی ملی ہے۔

ان چار ریاستوں میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹ 214 ہو گئے ہیں۔

امریکہ کا صدر منتخب ہونے کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا ضروری ہیں۔

08:58

ٹرمپ مونٹانا سے کامیاب، الیکٹورل ووٹ 198 ہو گئے

ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ریاست مونٹانا سے کامیاب ہو گئے ہیں۔

ریاست کے تمام 4 الیکٹورل ووٹس ملنے کے بعد ٹرمپ کے مجموعی الیکٹورل ووٹس کی تعداد 198 ہو گئی ہے.

08:46

کاملا کو کولوراڈو میں کامیابی، الیکٹورل ووٹ 112 ہو گئے

ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس ریاست کولوراڈو سے کامیاب ہو گئی ہیں۔

ریاست کے تمام 10 الیکٹورل ووٹس ملنے کے بعد کاملا ہیرس کے مجموعی الیکٹورل ووٹس کی تعداد 112 ہو گئی ہے۔

08:40

ووٹر فراڈ نتائج پر اثر انداز کیوں نہیں ہو سکتا؟

امریکی الیکشن ایک غیر مرکزی نظام کے تحت منعقد ہوتے ہیں جس میں ہزاروں علاقے اپنا آزاد دائرہ اختیار رکھتے ہیں۔

اس طرح بڑے پیمانے پر جعلی ووٹ ڈالنے کے امکانات بہت کم ہوجاتے ہیں اور صدارتی مقابلے یا کسی اور دوسرے مقابلے کے نتائج بدلے نہیں جا سکتے ۔

ریپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ریاست کینٹکی کے سابق سیکرٹری آف اسٹیٹ اور محفوظ الیکشن منصوبے کے چیئر مین ٹرے گرے سن کہتے ہیں کہ انتخابی نظام غالباً کبھی بھی مکمل طو پر غلطی سے پاک نہیں ہو سکتا۔

"لیکن اگر آپ ایسے نظام کی تلاش میں ہیں کہ جس کے بارے میں آپ پر اعتماد ہوں تو امریکہ میں رہتے ہوئے آپ کو اس کے بارے میں اچھا محسوس کرنا چاہیے کیونکہ یہاں پر کئی ہزار خود مختار علاقے ہیں۔"

ان کا کہنا ہے کہ امریکی نظام میں الیکشن میں بڑے پیمانے پر ووٹ کی دھاندلی اس طریقے سے ممکن نہیں ہو سکتی کہ الیکشن کے نتائج ہی بدل جائیں۔

مزید جانیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG