رسائی کے لنکس

ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ
ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ

صدارتی انتخابات کے اب تک کے نتائج

امریکہ کی مختلف ریاستوں سے انتخابی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے لیے ہمارے لائیو بلاگ کا وزٹ کیجئے،اور تازہ ترین نتائج جاننے کےلیے سال 2024 کےانتخابات کے امریکہ کے نقشے پر کلک کریں۔

04:28

معیشت کے علاوہ جمہوریت کے بارے میں تشویش بھی اہم محرک ہے: اے پی

ایک خاتون ووٹ دینے کے بعد ۔فوٹو اے ایف پی
ایک خاتون ووٹ دینے کے بعد ۔فوٹو اے ایف پی

آج منگل کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے حوالے سے ایسو سی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ اگرچہ معیشت کو سرفہرست مسئلہ قرار دیا گیاہے، لیکن جمہوریت پر تشویش نے بھی بہت سے ووٹروں کو انتخابات کی طرف راغب کیا ہے۔

02:29

نیتن یاہو کا اپنے حریف یوو گیلنٹ کی برطرفی کے لیے امریکی الیکشن کے دن کا انتخاب

نیتن یا ہو وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے ساتھ۔ فائل فوٹو۔
نیتن یا ہو وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے ساتھ۔ فائل فوٹو۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے منگل کے روز ملک کے مقبول وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو ایک حیران کن اعلان میں برطرف کر دیا جو ایسے وقت سامنے آیا جب ملک متعدد محاذوں پر جنگوں میں الجھا ہوا ہے۔ اس اقدام نے ملک بھر میں احتجاج کو جنم دیاہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو طویل عرصے سے یہ کہہ رہے تھے کہ وہ اپنے سیاسی حریف وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کر رہے ہیں۔ دونوں کے درمیان اختلاف غزہ اور لبنان میں جنگ کے متعدد محاذوں سے عہدہ برآ ہونے کے نیتن یاہو کے طریقہ کار پر اختلاف تھا۔

نیتن یاہو نے مارچ 2023 میں حماس کے 7،اکتوبر 2023 کے حملے سے مہینوں پہلے گیلنٹ کو برطرف کیا تھا۔ بائیڈن انتظامیہ کے اہلکاروں نے اس وقت نیتن یاہو کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا۔

گیلنٹ نے نیتن یاہو حکومت کے عدلیہ کو تبدیل کرنے کے متنازعہ منصوبے پر تنقید کی تھی۔ نیتن یاہو نے ہفتوں بعد فیصلہ واپس لے لیاتھا۔

وائٹ ہاؤس نے منگل کو گیلنٹ کو ایک بار پھر برطرف کرنے کے نیتن یاہو کے اقدام پر کوئی فوری ردِ عمل ظاہر نہیں کیاہے۔

حماس اسرائیل جنگ دونوں امیدواروں کی انتخابی مہم کا ایک گرما گرم موضوع رہی ہے۔ اور دونوں ہی اس پر ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

01:13

ووٹروں کو گمراہ کرنے کی دو کوششوں کے بارے میں ایف بی آئی کا انتباہ

پانچ نومبر، 2024 کو امریکی صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈال رہے ہیں، فوٹو اے ایف پی
پانچ نومبر، 2024 کو امریکی صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈال رہے ہیں، فوٹو اے ایف پی

منگل کو پولنگ سٹیشن کھلنے کے چند گھنٹے بعد، امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ووٹروں کو بیورو کا نام استعمال کرکے جھوٹے بیانوں کو فروغ دینے کی کم از کم دو کوششوں کے بارے میں خبردار کیاہے۔ ایک معاملے میں، ایف بی آئی حکام نے ایسی جعلی خبروں کے بارے میں بتایا جن میں امریکیوں پر زور دیا گیا ہےکہ وہ دہشت گرد حملے کے بڑھتے ہوئے خطرات کی وجہ سے ریموٹلی یعنی "دور سے ووٹ ڈالیں"۔

دوسرے میں، ایف بی آئی نے خبردار کیا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملک کی پانچ جیلوں کے بارے میں ایسی من گھڑت خبروں کے ویڈیوزکو پھیلا رہے ہیں جو ووٹوں میں دھاندلی کی اسکیم میں ملوث ہونے سے متعلق ہیں۔

ایف بی آئی نے کہا کہ دونوں ویڈیوز "مستند نہیں" ہیں اور موجودہ خطرے کے رجحان کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔ بیورو نے کہا، "انتخابی سالمیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور ایف بی آئی ریاست اور مقامی قانون نافذ کرنے والے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔"

اس نے کہا، "FBI کے خطرے کے جائزوں اور سرگرمیوں کے بارے میں جھوٹے مواد کے ساتھ عوام کو دھوکہ دینے کی ان کوششوں کا مقصد ہمارے جمہوری عمل کو نقصان پہنچانا اور انتخابی نظام پر اعتماد کو ختم کرنا ہے۔"

ایف بی آئی نے یہ نہیں بتایا کہ ویڈیوز بنانے کا ذمہ دار کون تھا۔

23:31 5.11.2024

امریکہ میں الیکشن ڈے پر ووٹنگ کا سلسلہ جاری

امریکہ میں الیکشن ڈے پر معمول کے مطابق جاری ہے البتہ بعض مقامات پر موسم کی خرابی، بیلٹ پیپر پر پرنٹنگ کی غلطیوں اور تیکنیکی مسائل کی وجہ سے پولنگ میں تاخیر ہوئی ہے۔

سوئنگ اسٹیٹس میں سب سے زیادہ الیکٹورل ووٹس رکھنے والی ریاست پینسلوینیا کی کیمبریا کاؤنٹی میں ووٹنگ کا وقت بڑھایا گیا ہے۔

الی نوائے، کنیٹیکٹ اور ایریزونا میں بعض مقامات پر تیکنیکی وجوہ سے پولنگ میں کچھ دیر کے لیے تعطل آیا تاہم بعد میں یہ مسائل حل ہونے کے بعد ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ریاست میزوری میں کئی مقامات پر بارش اور سیلاب کی وجہ سے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز تک پہنچنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

امریکہ کی اکثر ریاستوں میں الیکشن ڈے سے قبل ووٹ دینے کا آپشن دیا جاتا ہے تاہم الیکشن ڈے پر کروڑوں ووٹر ووٹ دینے کے لیے نکلتے ہیں۔

خاص طور پر امریکہ کی سوئنگ اسٹیٹس جارجیا اور نارتھ کیرولائنا میں بڑی تعداد میں لوگ الیکشن ڈے پر ووٹنگ کر رہے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG