رسائی کے لنکس

ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ
ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ

صدارتی انتخابات کے اب تک کے نتائج

امریکہ کی مختلف ریاستوں سے انتخابی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے لیے ہمارے لائیو بلاگ کا وزٹ کیجئے،اور تازہ ترین نتائج جاننے کےلیے سال 2024 کےانتخابات کے امریکہ کے نقشے پر کلک کریں۔

22:52 5.11.2024

’ووٹ دیں، کتا لے جائیں‘

ریاست ایریزونا میں ایک غیر سرکاری تنظیم نے الیکشن ڈے پر ووٹرز کی حوصلہ افزائی کا انتظام کیا ہے۔

ایریزونا ہیومن سوسائٹی نے بعض پولنگ اسٹیشن پر آنے والوں کے لیے کتے کے پلے بھی رکھے ہیں جنھیں گود لیا جاسکتا ہے۔

تنظیم سے تعلق رکھنے والے جو کیساڈوس کا کہنا ہے کہ ووٹ کے لیے آنے کئی لوگوں کے لیے پریشان کن بھی ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے ووٹرز کے چہرے پر مسکراہٹ لانے اور اپنی ووٹ کے ذریعے شہری فریضہ ادا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ اہتمام کیا گیا ہے۔

کیساڈوس نے بتایا کہ کئی ووٹرز نے کتے کے پلے ووٹنگ اسٹینش لانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

22:34 5.11.2024

الیکشن میں بہت سخت مقابلہ ہے: ٹم والز

ڈیموکریٹک امیدوار برائے نائب صدر ٹم والز نے کہا ہے کہ الیکشن میں بہت سخت مقابلہ ہے۔

ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ٹم والز کا کہنا تھا کہ ہیرس سے زیادہ کوئی صدر بننے کی اہلیت نہیں رکھتا۔

والز نے کہا کہ نتائج آنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے اس لیے سب کو مطمئن اور پرسکون رہنا چاہیے۔

22:12 5.11.2024

ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ووٹ کاسٹ کر دیا، کامیابی کے لیے پراُمید

ری پبلکن صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پام بیچ فلوریڈا میں صدارتی انتخاب کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ ری پبلکنز اپنی پوری قوت کے ساتھ باہر نکلے ہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ یہ اُن کی تیسری انتخابی مہم ہے جو سب سے بہترین رہی ہے۔ تاہم انتخابی نتائج آنے میں تاخیر ہو سکتی ہے جو مایوس کن ہے۔

21:58 5.11.2024

امریکی انتخابات: فلاڈیلفیا کی مسجد میں ووٹنگ

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG