رسائی کے لنکس

ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ
ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ

صدارتی انتخابات کے اب تک کے نتائج

امریکہ کی مختلف ریاستوں سے انتخابی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے لیے ہمارے لائیو بلاگ کا وزٹ کیجئے،اور تازہ ترین نتائج جاننے کےلیے سال 2024 کےانتخابات کے امریکہ کے نقشے پر کلک کریں۔

12:07 5.11.2024

لیاری میں امریکی انتخابات کی ’تیاری‘

امریکہ کے صدارتی انتخاب کے موقع پر کراچی کے علاقے لیاری میں کچھ نوجوان آرٹسٹس نے امریکی سیاسی شخصیات کے اسکیچز اور پینٹنگز بنائی ہیں۔ ان میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے اسکیچز بھی شامل ہیں۔

لیاری میں امریکی انتخابات کی ’تیاری‘
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:20 0:00
12:04 5.11.2024

امریکہ میں آج کس کس سطح پر الیکشن ہو رہے ہیں؟

امریکہ میں صدارتی الیکشن کے امیدواروں کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں مقابلے کے علاوہ قومی، ریاستی اور مقامی سطح پر بھی انتخابات ہو رہے ہیں۔

کانگریس کے ایوانِ زیریں ’ایوان نمائندگان‘ کی تمام 435 نشستوں پر الیکشن آج ہو رہا۔

ایوانِ نمائندگان کے انتخابات ہر دو سال کے بعد منعقد ہوتے ہیں ۔ اس کے ارکان بھی دو سال کے لیے ہی منتخب ہوتے ہیں۔

کانگریس میں ایوانِ بالا یعنی سینیٹ کی 100 میں سے 34 نشستوں پر بھی آج ہی الیکشن ہوگا۔ اسی طرح ملک کی 11 ریاستوں میں گورنروں کے الیکشن کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ریاستی اور مقامی عہدوں کے لیے ہزاروں مقابلے ہوں گے جن میں ریاستوں کے قانون سازوں، شہروں کے میئر اور بلدیاتی نمائندوں کے انتخابات شامل ہیں۔

ساتھ ہی کئی ریاستوں میں ریفرنڈم بھی ہو رہے ہیں جن میں ووٹروں سے اسقاط حمل، ٹیکس پالیسی اور گانجے کے استعمال جیسے مسائل کے بارے میں رائے لی جائے گی۔

مزید جانیے

11:56 5.11.2024

پینسلوینیا : صدارتی امیدوار کی جیت کا فیصلہ کرنے والی ریاست

امریکہ کے صدارتی انتخاب میں سات ریاستوں کو کسی بھی امیدوار کی جیت کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے اور ان ساتوں ریاستوں میں شامل ریاست پینسلوینیا ممکنہ طور پر وہ واحد ریاست ہو گی جو کسی بھی امیدوار کی کامیابی کا فیصلہ کرے گی۔

پینسلوینیا کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ امریکہ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدوار ڈیموکریٹک پارٹی کی کاملا ہیرس اور ان کے مدِ مقابل ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران سب سے زیادہ جلسے اسی ریاست میں کیے ہیں۔

پیر کو انتخابی مہم کے آخری روز بھی کاملا اور ٹرمپ نے پینسلوینیا میں گزارا اور عوامی اجتماعات سے خطاب کیے۔

دونوں ہی امیدواروں کے لیے وائٹ ہاؤس کا راستہ اسی ریاست سے گزرتا ہے۔ اس لیے اس ریاست کو ان امیدواروں کے لیے 'مسٹ وِن' یعنی سب سے لازمی کہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدارتی الیکشن میں کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

پولز کے مطابق 43 ریاستیں ایسی ہیں جہاں ٹرمپ اور ہیرس واضح برتری رکھتے ہیں۔ فیصلہ کن ریاستوں اور سوئنگ اسٹیٹس میں ایریزونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، نارتھ کیرولائنا، پینسلوینیا اور وسکونسن شامل ہیں۔

مزید جانیے

11:26 5.11.2024

کاملا کی انتخابی مہم ریاست پینسلوینیا میں ختم

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG