رسائی کے لنکس

ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ
ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ

صدارتی انتخابات کے اب تک کے نتائج

امریکہ کی مختلف ریاستوں سے انتخابی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے لیے ہمارے لائیو بلاگ کا وزٹ کیجئے،اور تازہ ترین نتائج جاننے کےلیے سال 2024 کےانتخابات کے امریکہ کے نقشے پر کلک کریں۔

10:26 5.11.2024

ٹرمپ اور کاملا نے ایک دوسرے کو 'ناموزوں' قرار دے دیا

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ایک دن باقی رہ گیا ہے اور دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے ویک اینڈ پر سوئنگ ریاستوں میں ایسے ووٹرز کے پاس پہنچنے کی کوشش کی جو اب تک اپنے ووٹ کے فیصلے کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کر سکے ہیں۔

منگل کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کا مقابلہ سابق صدر اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ہے۔

سیاسی پنڈتوں کے مطابق سات سوئنگ ریاستوں میں سے بھی جو امیدوار چار یا اس سے زائد ریاستوں میں کامیابی حاصل کر لے گا، وہ ملک کا 47واں صدر ہوگا۔

امریکی انتخابی سیاست میں سوئنگ ریاستیں ان ریاستوں کو کہا جاتا ہے جہاں کسی بھی امیدوار کی کامیابی کے بارے میں یقین سے کچھ نہ کہا جا سکے۔ ایسی ریاستوں میں ان ووٹرز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے جو آخری وقت تک یہ فیصلہ نہیں کر پاتے کہ انہیں کس امیدوار کو ووٹ دینا ہے۔

ایسے ہی ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کاملا ہیرس اتوار کو ریاست مشی گن پہنچیں۔

مشی گن سات سوئنگ ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو گا اور انتخابی نتیجے سے متعلق کچھ کہنا بھی قبل از وقت ہو۔

دوسری جانب ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ تین سوئنگ اسٹیٹس کے مختلف شہروں میں ان دیہی علاقوں میں پہنچے جہاں انہیں توقع ہے کہ کاملا ہیرس کے مقابلے میں انہیں زیادہ ووٹ مل سکتے ہیں۔

مزید جانیے

10:25 5.11.2024

بھارتی نژاد امریکیوں کی سیاسی وابستگی میں تبدیلی

بھارتی نژاد امریکیوں کی اکثریت کو ایک طویل عرصے سے ڈیموکریٹک پارٹی کا حامی تصور کیا جاتا تھا۔

گزشتہ دنوں میں امریکہ کے ’کارنیگی انڈومنٹ‘ نے سروے کے نتائج جاری کیے جس میں بھارتی نژاد امریکی جو 2020 تک خود کو ڈیموکریٹ کہتے تھے ان کی تعداد 56 فی صد تھی جو اب کم ہو کر 47 فی صد ہو گئی ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کاملا ہیرس کا آبائی تعلق بھارت سے ہے اس کے باوجود وہ اب تک 60 فی صد امریکہ میں موجود بھارتی کمیونٹی کی حمایت کے حصول میں کامیاب نظر آتی ہیں۔ ان کے مقابلے میں جو بائیڈن کو چار برس قبل اس کمیونٹی کے 70 فی صد ووٹ ملے تھے۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر اور ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی کمیونٹی کی حمایت کے حصول میں اضافہ کیا ہے اور ان کی حمایت کی شرح 22 فی صد سے بڑھ کر 33 فی صد ہو چکی ہے۔

مزید جانیے

10:23 5.11.2024

الیکشن سے قبل امریکی عوام میں معیشت پر اعتماد میں اضافہ

صدارتی الیکشن سے قبل ایسے آثار دکھائی دے رہے تھے کہ کوویڈ کی عالمی وبا کے وقت سے معیشت کے بارے میں پریشان امریکی صارفین کا اب ملکی معیشت کی گزشتہ ایک سال کے دوران حیران کن حد تک بہتر کارکردگی کا تاثر زیادہ عام ہورہا ہے۔

اس ہفتے اقتصادی نمو سے منسلک "یو ایس کنزیومر انڈیکس" یعنی امریکی صارفین کے اعتماد میں پچھلے تین سالوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انڈیکس ستمبر کے 99.2 پوائنٹس کی سطح سے بڑھ کر اکتوبر میں 108.7 ہوگیا۔

انڈیکس کو جاری کرنے والے کانفرنس بورڈ نے کہا کہ مستقبل کے اقتصادی حالات کے متعلق اس کی توقعات میں 6.3 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو بڑھ کر 89.1 تک ہوگیا۔

ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ کئی مہینوں سے آنے والی اچھی اقتصادی خبریں اب امریکی صارفین تک پہنچنا شروع ہوگئی ہیں، جو اب تک کرونا کی عالمی وبا کے بعد کے دو سالوں میں شروع ہونے والی غیرمعمولی مہنگائی کے زیر اثر تھے۔

مزید جانیے

10:22 5.11.2024

ٹرمپ اور ہیرس کی تقریروں میں چین کا ذکر داخلی خدشات کے ضمن میں کیوں نظر آتا ہے؟

امریکہ میں الیکشن سے قبل انتخابی مہم کے آخری ہفتے میں داخلی مسائل پر بحث غالب رہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق صدارتی امیدوار نائب صدر کاملا ہیرس اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی تقریروں میں چین کا ذکر ان گرما گرم مسائل کے حوالے سے ہی کرتے رہے۔

کارٹر سینٹر میں چائنا پروگرام کے ڈائرئکٹر لیو یاوی کہتے ہیں کہ امریکی ووٹر اندرونی مسائل کے بارے میں زیادہ پریشان ہیں۔

ان کے مطابق عوامی جائزے بتاتے ہیں کہ امریکی ووٹروں کے لیے چین کی طرف سے خطرات اس وقت معیشت، امیگریشن، اسقاط حمل، آب و ہوا میں تبدیلی، جمہوریت اور دیگر مسائل سب سے پیچھے ہیں۔

"یو گو" نامی ادارے کے ایک سروے کے مطابق امریکی ووٹروں کی بہت ہی معمولی تعداد خارجہ امور کو اپنے لیے تین اہم ترین مسائل میں شامل کرتی ہے۔

سروے کے مطابق ہیرس کے حامیوں کے مقابلے میں ٹرمپ کے حامی خارجہ پالیسی کے بارے میں تھوڑی سی زیادہ توجہ دیتے ہیں۔

مزید جانیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG