رسائی کے لنکس

ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ
ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ

صدارتی انتخابات کے اب تک کے نتائج

امریکہ کی مختلف ریاستوں سے انتخابی نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے لیے ہمارے لائیو بلاگ کا وزٹ کیجئے،اور تازہ ترین نتائج جاننے کےلیے سال 2024 کےانتخابات کے امریکہ کے نقشے پر کلک کریں۔

10:20 5.11.2024

ووٹر فراڈ نتائج پر اثر انداز کیوں نہیں ہو سکتا؟

امریکی الیکشن ایک غیر مرکزی نظام کے تحت منعقد ہوتے ہیں جس میں ہزاروں علاقے اپنا آزاد دائرہ اختیار رکھتے ہیں۔

اس طرح بڑے پیمانے پر جعلی ووٹ ڈالنے کے امکانات بہت کم ہوجاتے ہیں اور صدارتی مقابلے یا کسی اور دوسرے مقابلے کے نتائج بدلے نہیں جا سکتے ۔

ریپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ریاست کینٹکی کے سابق سیکرٹری آف اسٹیٹ اور محفوظ الیکشن منصوبے کے چیئر مین ٹرے گرے سن کہتے ہیں کہ انتخابی نظام غالباً کبھی بھی مکمل طو پر غلطی سے پاک نہیں ہو سکتا۔

"لیکن اگر آپ ایسے نظام کی تلاش میں ہیں کہ جس کے بارے میں آپ پر اعتماد ہوں تو امریکہ میں رہتے ہوئے آپ کو اس کے بارے میں اچھا محسوس کرنا چاہیے کیونکہ یہاں پر کئی ہزار خود مختار علاقے ہیں۔"

ان کا کہنا ہے کہ امریکی نظام میں الیکشن میں بڑے پیمانے پر ووٹ کی دھاندلی اس طریقے سے ممکن نہیں ہو سکتی کہ الیکشن کے نتائج ہی بدل جائیں۔

مزید جانیے

10:16 5.11.2024

امریکہ میں صدارتی الیکشن: کئی کروڑ افراد آج ووٹ ڈالیں گے

امریکہ میں آج صدارتی الیکشن ہو رہے ہیں جن میں کئی کروڑ افراد اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

ان انتخابات میں امریکہ کی دو بڑی جماعتوں کے امیدوار آنے سامنے ہیں۔

امریکہ میں 2020 سے حکمران ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کاملا ہیرس ہیں جو اس وقت ملک کی نائب صدر بھی ہیں جب کہ ان کے مدِ مقابل امریکہ کے 2016 سے 2020 تک صدر رہنے والے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

XS
SM
MD
LG