رسائی کے لنکس

افغانستان: شدت پسندوں سے جھڑپ، ایک امریکی فوجی ہلاک


فائل
فائل

امریکی فوج نے کہا ہے کہ مشرقی افغانستان میں لڑائی کے ایک مشن کے دوران اُس کا ایک فوجی ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوا۔

ایک بیان میں اہلکاروں نے کہا ہے کہ اِسی کارروائی کے دوران افغان سلامتی افواج کے متعدد فوجی بھی ہلاک و زخمی ہوئے۔ اُنھوں نے ہلاکتیں واقع ہونے کی صورت حال کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔

فوج نے کہا ہے کہ زخمی ہونے والے امریکی فوجی اہل کار کو علاج کے لیے بگرام ایئرفیلڈ اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر، جنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ امریکی فوجی اہل کاروں کی ’’میدان جنگ میں دکھائی جانے والی جراٴت اور اُن کے ہمراہ لڑنے والے افغان ساتھیوں کی بہادری، تاریخ میں رقم ہوگی اور ہماری دلوں میں تازہ رہے گی‘‘۔

افغانستان کے مشرق میں ہونے والی یہ ہلاکتیں اُسی روز واقع ہوئیں جس روز دارالحکومت کابل میں دو خودکش بم حملے ہوئے، جس میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوئے، جن میں نو صحافی بھی شامل ہیں۔

اِن حملوں کی ذمے داری داعش نے قبول کی ہے۔

امریکہ اور نیٹو سرکاری سطح پر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ 2014ء میں افغانستان میں اُن کا لڑائی کا مشن اعانتی کردار میں منتقل ہوچکا ہے۔ افغان افواج طالبان اور داعش سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں سے نبردآزما ہیں۔

XS
SM
MD
LG