رسائی کے لنکس

یوکرین کی جنگ سے منشیات کی غیر قانونی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے, اقوام متحدہ


فائل فوٹو: افیون کی کاشت
فائل فوٹو: افیون کی کاشت

اقوام متحدہ نے پیر کو خبردار کیا کہ یوکرین میں جنگ، منشیات کی غیر قانونی پیداوار کے پھلنے پھولنے کا باعث ہو سکتی ہے، جبکہ افیون کی منڈی کا مستقبل بحران زدہ افغانستان کی قسمت پر منحصر ہے

اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا کےماضی کےچ تجربے سے پتہ چلتا ہے کہ تنازعات کے علاقے مصنوعی ادویات بنانے کے لیے ، جو کہیں بھی تیار کی جا سکتی ہیں، ایک مقناطیس کا کام کر سکتے ہیں ۔یہ اثر اس وقت زیادہ ہو سکتا ہے جب تنازعہ کا علاقہ صارفین کی بڑی منڈیوں کے قریب ہو .

یو این او ڈی سی نے کہا کہ یوکرین میں 2019 میں ختم کی گئی ایمفیٹامائن لیبارٹریوں کی تعداد 17 سے بڑھ کر 2020 میں 79 ہو گئی، جو 2020 میں کسی بھی ملک میں ضبط کی گئی لیبارٹریوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ جنگ جاری رہنے کے ساتھ ہی یوکرین کی مصنوعی ادویات تیار کرنے کی صلاحیت بڑھ سکتی ہے۔

یو این او ڈی سی کی ماہر انجیلا می نے اے ایف پی کو بتایا کہ ،آپ کے پاس پولیس نہیں ہوتی جو ادھر ادھر جائے اور لڑائی والے علاقوں میں لیبارٹریوں کوبند کرے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لڑائی منشیات کی سمگلنگ کے راستوں کوتبدیل اور اس میں خلل ڈال سکتی ہے، اس کا اندازہ ہے کہ یوکرین میں 2022 کے اوائل سے اسمگلنگ میں کمی آئی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان جس نے 2021 میں دنیا کی 86 فیصد افیون پیدا کی تھی -وہاں کی صورتحال - افیون کی منڈی کی ترقی کا راستہ متعین کرے گی .

افغانستان: کیا پوست کی کاشت بچوں کو نشے کا عادی بنا رہی ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:56 0:00

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کا انسانی بحران افیون کی غیر قانونی کاشت کو ترغیب دے سکتا ہے، باوجودیکہ اپریل میں طالبان حکام کی جانب سے اس پر پابندی عائد کردی گئی ہے .

اقوام متحدہ کے مطابق ا افغانستان میں افیون کی پیداوار میں تبدیلیوں کے اثرات دنیا کے تقریباً تمام خطوں میں افیون کی منڈیوں پر پڑیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 میں ایک اندازے کے مطابق 284 ملین افراد نے یا دنیا بھر میں ہر 18 میں سے ایک شخص نے جن کی عمریں 15 سے 64 سال کے درمیان تھیں ،منشیات کا استعمال کیا۔

یہ تعداد 2010 کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ تھی، آبادی میں اضافہ صرف جزوی طور پر تبدیلی کا سبب بنتا ہے۔

کوکین کی پیداوار 2020 میں 1,982 ٹن پر پہنچ گئی جو ایک ریکارڈ تھا۔

انجلا می کہتی ہیں کہ اگرچہ منشیات استعمال کرنے والے زیادہ تر مرد تھے، لیکن خواتین نے تحریک دینے والی قسم کی ایمفیٹامین کا بہت زیادہ استعمال کیا اور علاج میں ان کو بہت کم ظاہر کیا

عورتوں کے لیے یہ دوہرا بدنما داغ ہوجاتا ہے ۔علاج کے مراکز میں جانےکا مطلب ہے خود کو منظر عام پر لے آنا، انہوں نے اے ایف پی کو بتایاکہ ہم نے حفاظت کے بارے میں ایک تجویز پیش کی ہےکہ کسطرح اس بات کو یقینی بنا یا جائے کہ مراکز میں بچوں کا جانا ممکن ہو ۔

یو این او ڈی سی کی رپورٹ رکن ممالک، اس کے اپنے ذرائع، اور ادارہ جاتی رپورٹس، میڈیا اور آزاد ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر مبنی تھی۔

XS
SM
MD
LG