رسائی کے لنکس

 امریکہ یوکرینی فوجیوں کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم کی تربیت دے گا


پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم دشمن کے حملہ آور میزائلوں کو مؤثر طور پر روکنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔ فائل فوٹو
پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم دشمن کے حملہ آور میزائلوں کو مؤثر طور پر روکنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔ فائل فوٹو

لگ بھگ 100 یوکرینی فوجی اگلے ہفتے امریکہ میں اوکلا ہوما کے فورٹ سل میں پیٹریاٹ میزائل ڈیفینس سسٹم کی ٹریننگ کےلیے آنا شروع ہو جائیں گے جس سے کیف کے لیے روس کی جانب سے میزائلوں کے مسلسل حملوں کے خلاف تحفظ حاصل کرنا جلد ممکن ہو جائے گا۔

یوکرین نےدرخواست کی تھی کہ امریکہ اسے زمین سے فضا میں مار کرنے والے گائیڈڈ ڈیفنس میزائَل فراہم کرے تاکہ وہ طیاروں، کروز میزائلوں اور قریبی فاصلوں پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو ہدف بنا سکے ۔

اس سال دسمبر کے آخر میں امریکہ کے دورے کے دوران یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا تھا کہ یہ بیٹری روسی حملے کے خلاف کیف کی دفاعی صلاحیت میں نمایاں فرق لائے گی ۔

پنٹاگان کے ایئر فورس کے ترجمان جنرل پیٹ رائڈر نے منگل کو کہا کہ فورٹ سل میں تربیت کےلیے آنے والے فوجیوں کی تعدادلگ بھگ اتنی ہی ہے جتنی ایک پیٹریاٹ بیٹری کو چلانے کے لیے درکار ہوتی ہے اور وہ اسے چلانے کے ساتھ ساتھ اس کی دیکھ بھال کے طریقے بھی سیکھیں گے۔

پیٹریاٹ میزائل بیٹری۔ فائل فوٹو
پیٹریاٹ میزائل بیٹری۔ فائل فوٹو

انہوں نے کہا کہ پیٹریاٹ کی تربیت میں عام طور پر کئی ماہ لگ سکتے ہیں لیکن وہ فوجی جتنا زیادہ یہاں رہیں گے وہ اتنا ہی جنگی کارروائیوں سے دور رہیں گے اس لیے اس تربیت کا دورانیہ کم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوکلا ہوما کے فورٹ سل کو اس لیے منتخب کیا گیا ہے کہ وہاں پہلے ہی پیٹریاٹ کی تربیت کا اسکول واقع ہے ۔

امریکہ نے حالیہ ہفتوں میں یوکرین کو فراہم کیے گئے فوجی امداد کے متعدد بڑے بڑے پیکیجز کے سلسلے میں دسمبر میں ایک پیٹریاٹ بیٹری کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔

گزشتہ ہفتے جرمنی نے بھی ایک اضافی پیٹریاٹ بیٹری کا وعدہ کیا تھا ۔

ہر پیٹریاٹ بیٹری ایک ٹرک پر نصب لانچنگ سسٹم پر مشتمل ہوتی ہے جس میں آٹھ لانچرز ہوتے ہیں جس میں چار میزائل انٹرسیپٹرز، ایک گراؤنڈ ریڈار، ایک کنٹرول سٹیشن اور ایک جنریٹر ہوتا ہے۔

پیٹریاٹ بیٹریز ان متعدد ایئر ڈیفنس سسٹمز کی تکمیل کریں گی جن کا امریکہ اور نیٹو شراکت دار یوکرین سے وعدہ کر چکے ہیں کیوں کہ اسے روس سے لگ بھگ گیارہ ماہ پرانے تنازعے میں اپنی شہری آبادی اور انفرا اسٹرکچر پر بڑھتے ہوئے میزائلوں کا سامنا ہے ۔

یوکرین کے علاقے سولیدارپر روسی فورسز کے حملے کی تصویر فوٹو اے پی آٹھ جنوری 2023
یوکرین کے علاقے سولیدارپر روسی فورسز کے حملے کی تصویر فوٹو اے پی آٹھ جنوری 2023

گزشتہ چند ماہ میں جرمنی نے آئی آر آئی ایس -ٹی ائیر ڈیفنس سسٹمز کا وعدہ کیا ہے امریکہ نے بھی درمیانے فاصلے تک زمین سے فضا میں مار کرنے والے 8نیشنل ایڈوانسڈ سسٹمز اور اوسط درجے کے ایئر ڈیفنس سسٹمز کا وعدہ کیا ہے ۔

پنٹاگان کے سیکرٹری جنرل پیٹ رائڈر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ محکمہ دفاع پیٹریاٹ میزائل کی تربیت کے مقام کے بارے میں کئی ماہ سے غور و فکر کر رہا تھا کہ آیا یہ تربیت یہاں امریکہ میں دی جائے، سمندر پار کسی مقام پر دی جائے یا کچھ یہاں اور کچھ سمندر پار کہیں دی جائے ۔

پنٹاگان نے گزشتہ ہفتے یوکرین کی فورسز کو روسی حملے کے مقابلے میں مدد کے لیےکیف کو فوجی امداد کے ایک نئے مرحلے کے سلسلے میں یوکرین کو 50 بریڈلی فائٹنگ گاڑیاں بھیجنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جمعے کے اعلان سے قبل وی او اے کو فراہم کی گئی ایک سرکاری دستاویز کے مطابق بریڈلی گاڑیاں سینکڑوں ٹنک شکن گائیڈڈ میزائلوں اور ہزاروں گولوں کے ساتھ بھیجی جائیں گی ۔

رائڈر نے بتایا کہ یہ کوئی ٹینک نہیں ہے لیکن یہ ایک ٹینک شکن گاڑی ہے ۔ یہ یوکرین کے اسلحے کی صلاحیتوں میں نمایاں طور پر اضافہ کریں گی اور ہمیں اعتماد ہے کہ یہ انہیں جنگی میدان میں مدد دے گی ۔

اس رپورٹ کا کچھ مواد ایسو سی ایٹڈ پریس سے لیا گیا ہے ۔

XS
SM
MD
LG