رسائی کے لنکس

یوکرینی افواج کی باغیوں کے زیر قبضہ شہر پر چڑھائی


اتوار کے ہی روز روس نواز علیحدگی پسندوں نے اِسی علاقے پر پرواز کرنے والا یوکرین کا ایک مِگ 29 جنگی طیارہ مار گرایا

یوکرین کی حکومت کا کہنا ہے کہ روس نواز علیحدگی پسندوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد، اُس کی افواج نے لہانسک میں ایک ضلعی پولیس تھانے پر قبضہ کر لیا ہے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران، لہانسک شدید ترین لڑائی کا مرکز بنا رہا ہے۔


دریں اثنا، بتایا جاتا ہے کہ روسی سرحد کے قریب روس نواز باغیوں کی قیادت میں بکتربند گاڑیوں کے دستے ایک کو زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل کا نظام ساتھ لے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اِس کا رُخ باغیوں کے قبضے والے مغربی علاقے کی طرف بتایا جاتا ہے۔

اِس سے قبل، اتوار کے روز روس نواز علیحدگی پسندوں نے اِسی علاقے پر پرواز کرنے والا یوکرین کا ایک مِگ 29 جنگی طیارہ مار گرایا۔


دیگر اطلاعات کے مطابق، باغیوں کے زیر قبضہ ڈونسک شہر میں ہونے والی حالیہ لڑائی میں کم از کم 10 شہری ہلاک ہوئے۔

دریں اثنا، ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے اہل کار اِس وقت روس میں ہیں، جہاں وہ اُس روسی امدادی قافلے کا معائنہ کریں گے جو یوکرین میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

ریڈ کراس کی کمیٹی کی ایک خاتون ترجمان نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ہفتے کے روز قافلے کے معائنے پر سمجھوتا طے پایا۔ اُنھوں نے اس شبہے کا اظہار کیا کہ معائنے کا کام اتوار کو شروع ہوجائے گا، لیکن یوکرینی اہل کاروں نے کہا ہے کہ قافلے کا معائنہ شروع ہو چکا ہے۔

تقریباً 300 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ کمینسلک شاتنسکی کے روسی قصبے کے باہر پارک کیا گیا ہے جسے سلامتی کی ضمانتوں کا انتظار ہے تاکہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی اشیا لے کر یوکرین کی سرحد پار کرسکے۔

اس کے بعد، یہ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی کہ یوکرین کے متاثرین میں امداد تقسیم کرے، جو یوکرینی افواج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جاری تنازع میں پھنسے ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG