رسائی کے لنکس

بغداد: دو بم دھماکوں میں کم از کم 22 افراد ہلاک


بغداد کے شیعہ اکثریتی علاقے میں دھماکے کے بعد عام شہری اور سکیورٹی اہلکار جائے واقعہ پر جمع ہیں۔
بغداد کے شیعہ اکثریتی علاقے میں دھماکے کے بعد عام شہری اور سکیورٹی اہلکار جائے واقعہ پر جمع ہیں۔

بدھ کو بغداد میں ایک فوجی ترجمان نے کہا کہ خلاف توقع عراقی فورسز کی طرف سے فلوجہ میں داعش کے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے باوجود عراقی دارالحکومت میں دھماکوں میں کمی نہیں ہوئی۔

پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

ایک بم دھماکا مشرقی بغداد میں ایک تجارتی علاقے میں ہوا جس میں کم از کم 15 افراد مارے گئے جب کہ اس میں لگ بھگ 35 زخمی ہو گئے۔ ایک اور دھماکا بغداد کے شمال میں واقع ملک کے سب سے بڑے فوجی اڈے میں ہوا، جس میں سات افراد ہلاک ہوئے۔

دونوں دھماکے مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے ہوئے۔

بغداد میں محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ابھی ان دھماکوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

بدھ کو بغداد میں ایک فوجی ترجمان نے کہا تھا کہ خلاف توقع عراقی فورسز کی طرف سے فلوجہ میں داعش کے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے باوجود عراقی دارالحکومت میں دھماکوں میں کمی نہیں ہوئی۔

فلوجہ کا قبضہ واپس حاصل کرنے کے لیے کی جانے والی کارروائیوں کے دوران عراقی فورسز کو داعش کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

اس سے قبل یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ فلوجہ سے نکلنے والے شہریوں کو داعش کے جنگجو گولیوں سے نشانہ بنا رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG