امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے صدارتی انتخابات میں ان کی طرف سے لگائے گئے مبینہ دھاندلی کے الزامات کے حق میں احتجاج کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے غیر حتمی نتائج کے مطابق اپنے حریف جو بائیڈن کو 270 سے زائد الیکٹورل ووٹ ملنے کے بعد ابھی تک انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کیا۔
صدر ٹرمپ کے حامیوں کا واشنگٹن ڈی سی میں احتجاج

5
صدر کے حق میں ہونے والے اس احتجاج کی میڈیا سے وابستہ کئی قدامت پسند شخصیات اور سفید فام قوم پرستوں نے بھی حمایت کی تھی۔

6
صدر کے حامیوں کے احتجاج کے مقابلے میں ان کے مخالفین نے بھی جوابی مظاہروں کا اعلان کیا تھا اور اطلاعات کے مطابق احتجاج کے دوران بعض مقامات پر فریقین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

7
واشنگٹن ڈی سی پولیس کے مطابق ہاتھا پائی اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں کم از کم 10 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

8
امریکہ کے دارالحکومت میں یہ احتجاج ایسے وقت ہوا ہے جب ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن غیر حتمی نتائج کے مطابق صدر منتخب ہونے کے لیے درکار الیکٹورل کالج کے 270 ووٹوں کا ہدف عبور کر چکے ہیں۔