امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے صدارتی انتخابات میں ان کی طرف سے لگائے گئے مبینہ دھاندلی کے الزامات کے حق میں احتجاج کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے غیر حتمی نتائج کے مطابق اپنے حریف جو بائیڈن کو 270 سے زائد الیکٹورل ووٹ ملنے کے بعد ابھی تک انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کیا۔
صدر ٹرمپ کے حامیوں کا واشنگٹن ڈی سی میں احتجاج

9
اب تک امریکہ کی 50 میں سے 49 ریاستوں اور دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان ہو چکا ہے جن کے مطابق جو بائیڈن 290 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ اپنے حریف پر فیصلہ کن برتری حاصل کر چکے ہیں۔

10
الیکٹورل کالج کے ووٹوں کے اس واضح فرق کے باوجود صدر ٹرمپ نے اپنے ڈیموکریٹ حریف کی غیر سرکاری فتح کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

11
صدر اور ان کے حامیوں کا مؤقف ہے کہ کئی ایسی ریاستوں میں انتخابی عمل میں دھاندلی کی گئی جہاں دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا۔

12
صدر کی انتخابی مہم نے ایسی کئی ریاستوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں دی ہیں جب کہ ڈاک کے ذریعے ڈالے جانے والے بعض ووٹ منسوخ کرانے کے لیے عدالتوں سے بھی رجوع کیا ہے۔