رسائی کے لنکس

کاملا ہیرس سیاہ فام ہیں یا انڈین؟ ٹرمپ نے سوال اُٹھا دیا


ری پبلکن صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 31 جولائی 2024 کو شکاگو میں نیشنل ایسوسی ایشن آف بلیک جرنلسٹس کے کنونشن کے پینل سے خطاب کر رہے ہیں۔
ری پبلکن صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 31 جولائی 2024 کو شکاگو میں نیشنل ایسوسی ایشن آف بلیک جرنلسٹس کے کنونشن کے پینل سے خطاب کر رہے ہیں۔

  • ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ہیرس ماضی میں صرف اپنے بھارتی ورثے کو فروغ دیتی تھیں۔
  • مجھے یہ پتا نہیں کہ وہ بھارتی ہیں یا کہ سیاہ فام۔
  • ٹرمپ کی نہ صرف سیاہ فام صحافیوں کی تنظیم کے ارکان اور معززین کی توہین کرنے کی تاریخ ہے
  • ائب صدر ہیرس سیاہ فام صحافیوں کی ایسو سی ایشن کے کنونشن میں شریک نہیں ہوں گی۔

ویب ڈیسک _ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو میں 'نیشنل ایسوسی ایشن آف بلیک جرنلسٹس' کی ایک تقریب کے دوران نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی متوقع امیدوار کاملا ہیرس کی نسل سے متعلق گمراہ کن سوال اٹھایا جس کے بعد تقریب نے عداوتی انداز اختیار کرلیا۔

سابق صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ کاملا ہیرس ماضی میں صرف اپنے بھارتی ورثے کو فروغ دیتی تھیں۔

ٹرمپ نے کہا، مجھے یہ علم نہیں تھا کہ وہ سیاہ فام ہیں، یہاں تک کہ کئی سال قبل وہ سیاہ فام بن گئیں۔ اور اب وہ چاہتی ہیں کہ انہیں سیاہ فام کے طور پر جانا جائے۔

سابق صدر نے حیران کن انداز میں کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ کاملا ہیرس بھارتی ہیں یا سیاہ فام۔

کاملا ہیرس نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دینے والی پہلی سیاہ فام خاتون اور ایشیائی امریکی شہری ہیں۔ وہ امریکی سینیٹر کی حیثیت سے سیاہ فام کاکس کی رکن بھی تھیں۔ انہوں نے اپنے رفقا کی اس قانون سازی کی حمایت کی تھی جس کا مقصد ووٹروں کے حقوق اور محکمۂ پولیس میں اصلاحات کو آگے بڑھانا تھا۔

کاملہ ہیرس نے ہاورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ وہاں انہوں نے تاریخی طور پر سیاہ فام گروپ 'الفا کاپا الفا' کے ساتھ اپنی وابستگی کا عہد بھی کیا تھا۔

امریکی انتخابات
ٹرمپ اور ہیرس کی
باہم تنقید میں تیزی
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:03 0:00

البتہ بدھ کو تقریب کے دوران ٹرمپ نے اپنے حریفوں اور نقادوں پر نسل کی بنیاد پر حملے کیے۔ یہی نہیں تقریب کے دوران اس وقت جلد ہی گرما گرمی ہوگئی جب سابق صدر نے 'اے بی سی' نیوز کے انٹرویو لینے والی ریچل اسکاٹ کے ساتھ جھگڑا کیا۔

ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ سیاہ فام لوگوں کے بارے میں ان کی جانب سے ماضی میں کی جانے والی تنقید کے حوالے سے انٹرویو کا آغاز کر کے بہت ہی نامناسب تعارف کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے ری پبلکن پارٹی میں اس وقت نمایاں مقام حاصل کیا تھا جب انہوں نے امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر باراک اوباما کے بارے میں یہ مفروضہ پھیلایا تھا کہ وہ امریکہ میں پیدا نہیں ہوئے تھے۔

ری پبلکن پارٹی کے ایک پرائمری مقابلے میں انہوں نے بھارت سے آئے تارکینِ وطن کی بیٹی اور سابق امریکی سفیر نکی ہیلی کو "نمبرا" نام دیا۔

امریکی انتخابات
اسقاطِ حمل کا حق
ٹرمپ اور ہیرس کی نظر میں
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:07 0:00

ایک بیان میں سیاہ فام میڈیا کی ڈائریکٹر یاسمین ہیرس نے کہا کہ ٹرمپ کی نہ صرف سیاہ فام صحافیوں کی تنظیم کے ارکان اور معززین کی توہین کرنے کی تاریخ ہے بلکہ ان کی میڈیا پر حملے کرنے اور جمہوریت میں پریس کے اہم کردار کے خلاف کام کرنے کی تاریخ ہے۔

دوسری جانب کاملا ہیرس کی انتخابی مہم نے ٹرمپ کے 'نیشنل ایسوسی ایشن آف بلیک جرنلسٹس' کے پروگرام میں شرکت سے قبل کہا تھا کہ وہ اپنے ریکارڈ کے حوالے سے جھوٹ بولیں گے۔

نائب صدر ہیرس سیاہ فام صحافیوں کی ایسوسی ایشن کے کنونشن میں شریک نہیں ہوں گی۔ تاہم ایسوسی ایشن نے سماجی رابطے کی سائٹ 'ایکس' پر ایک بیان میں کہا کہ وہ کاملا ہیرس کی انتخابی مہم سے بات چیت کر رہے ہیں کہ وہ بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کریں یا پھر ان کے ستمبر کے اجلاس میں بات چیت کے لیے تشریف لائیں۔

اس خبر میں شامل معلومات خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' سے لی گئی ہیں۔

فورم

XS
SM
MD
LG