امریکہ میں تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل دو صدارتی امیدواروں کے درمیان ریاست ٹینیسی کے شہر نیشوِل کی بیل ماؤنٹ یونیورسٹی میں جمعرات کی شب آخری مباحثہ ہوا۔ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن نے ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنا اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔
ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان آخری صدارتی مباحثہ

1
صدارتی امیدواروں کے درمیان تین مباحثے ہونا تھے لیکن صدر ٹرمپ کے کرونا وائرس کا شکار ہونے اور ان کی جانب سے ورچوئل مباحثے میں شرکت سے انکار کے بعد دوسرا مباحثہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

2
مباحثے کی ماڈریٹر کرسٹن ویلکر تھیں جن کا تعلق 'این بی سی نیوز' سے ہے۔ ویلکر نے صدارتی مباحثے میں میوٹ کے بٹن کا استعمال کیا جس کا مقصد ہر امیدوار کو دو منٹ تک اپنا مؤقف بھرپور انداز سے بیان کرنے کا پورا موقع دینا تھا۔

3
ویلکر کے کرونا سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم وبائی مرض کے خلاف سخت جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آہستہ آہستہ نجات مل رہی ہے۔

4
ماڈریٹر کے سوال پر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ وبائی مرض سے اب تک دو لاکھ 20 ہزار امریکی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اتنی زیادہ اموات کے ذمہ دار شخص کو صدر کے عہدے پر نہیں رہنا چاہیے۔