رسائی کے لنکس

اعلیٰ امتیاز سائنس طلبا


مقابلے میں حصہ لینے والے طالب علموں کی ملک بھر سےتعداد تقریبا دو ہزار ہوتی ہے جو واشنگٹن میں منعقد ہونے والے مقابلے میں شامل ہوتے ہیں اور ایک لاکھ ڈالر کا پہلا انعام حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں


Intel Science Talent Search امریکہ میں طالب علموں کے لئے سب سے زیادہ قابل فخراور باعث امتیاز سائنسی مقابلہ ہے ۔ مقابلے میں حصہ لینے والے طالب علموں کی ملک بھر سے تعداد تقریبا دو ہزار ہوتی ہے جو واشنگٹن میں منعقد ہونے والے مقابلے میں شامل ہوتے ہیں اور ایک لاکھ ڈالر کا پہلا انعام حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔


اِس مرتبہ ہونے والے مقابلے میں پہلا انعام Nithin Tumma from Fort Gratiot, Michiganنے حاصل کیا۔ اُن کا کہنا ہے یہ ایک بڑا اعزاز ہے اور اسکی وجہ سے مجھے اپنا کام جاری رکھنے کی ترغیب ملتی ہے۔ مجھے اپنا تحقیقی کام بے حد پسند ہے اور سائنس سے مجھے بے حد محبت بھی ہے۔

ہائی سکول کے سینئر طالب علم کو اپنی اِس تحقیق کے لئے انعام ملا جو بریسٹ کینسر کو بہتر اور موٴ ثر انداز میں ٹارگیٹ کرتی ہے اور علاج سخت بھی نہیں ہوتا ۔ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اِس مقابلے کے دوران اُنہوں نے مقابلے میں شریک دوسرے طالب علموں کے ساتھ ججو ں کے سامنے اپنی کارکردگی کا دفاع بھی کیا اور اپنے کام کی تفصیل سے لوگوں کو بھی آگاہ کیا۔


Jack Li from El Segundo, California نے ایک جینیاتی بیماری PKU کے لئے enzyme therapy کا ایک نیا طریق کار وضح کیا ۔اس مرض کے نتیجے میں ذہنی صلاحیتوں کو نقصان ہوتا ہے اور دورے پڑنے لگتے ہیں۔


جیک لی کا کہنا تھا کہ نتائج واقعتا بہترین ثابت ہوئے اور دوا کاتجربہ مکمل طور پر کامیاب رہا۔

مقابلےمیں شامل ایک اور کامیاب طالبہ Marian Bechtelپنسلوانیا کے مقام لین کاسٹر سے ہیں اور اُنھوں نے زمین میں دبائی گئی بارودی سرنگوں کا پتہ لگانے کے لئے ایک نیا نظام تشکیل دیا ہے ۔ دنیا بھر میں جنگی علاقوں میں یہ ایک بڑا مسئلہ ہے ۔

اُن کا کہنا ہے کہ آجکل نئے اعداد و شمار کے مطابق ہر 22منٹ میں بارودی سرنگ سےکوئی زخمی یا ہلاک ہوتا ہے اور زمین کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کے لئے موجودہ طریقِ کار ناکافی ہے اور موٴثر ثابت نہیں ہوتا۔ اسلئے میں نے نئے طریقوں کے بارے میں سوچا جو نہ صرف کم خرچ ہیں بلکہ اُن کے ساتھ کام کرنا آسان بھی ہے اور میرے خیال میں یہ زمین کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کا موٴثر طریقہ بھی ہے۔

میرئین کا بنایا یہ طریقہ زمین کو سکین کرتا ہے یہاں تک کہ کوئی گونجتی آواز بھی سنائی دیتی ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں کوئی چیز دبی ہے اور ممکنہ طور پر بارودی سرنگ ہی ہو سکتی ہے۔کیونکہ چٹان یا پھر ملبے کی آواز اور طرح سے سنائی دیتی ہے۔

میرئین کا کہنا تھا کہ ابھی تو اس کا کافی فائدہ نظر آتا ہے۔

انٹل میں کامیابی حاصل کرنے والوں کا کہنا یہ ہے کہ ان کے پراجیکٹس نے انہیں اپنی وابستگی اور پیشن یعنی سائنس کو فروغ دینے کا راستہ دکھایا ہے۔

میرئین کہتی ہیں دراصل یہ وابستگی ایک نشے کی طرح ہے اور میں نہیں سمجھتی کہ میں سائنس کے ساتھ اپنی اس وابستگی سے کبھی الگ ہو سکوں گی۔

اور جیک لی کہتے ہیں کہ ہمیں باہر نکل کر لوگوں کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ سائنس بے حد دلچسپ ہے۔سائنس لاجواب ہے اور آپ اس کو دلچسپ پائیں گے۔

انٹل سائنس ٹیلینٹ سرچ سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ سائنس کی اڈکشن یا اس کی عادت ہونا اچھی بات ہو سکتی ہے اور یہ بھی کہ اِس سے موجدوں کی ایک نئی نسل سامنے آ رہی ہے، جو دنیا کے انتہائی اہم چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد دے رہی ہے۔

آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG