جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں آئندہ سال 24 جولائی سے 9 اگست تک کھیلوں کے عالمی مقابلوں کا میلہ 'اولمپکس 2020' سجنے جا رہا ہے۔ اولمپکس مقابلوں کے لیے جاپان میں کیا تیاریاں کی جارہی ہیں اور یہ مقابلے کن اسٹیڈیمز یا مقامات پر منعقد کیے جائیں گے؟ آئیے اس سے متعلق کچھ تصویری جھلکیاں ملاحظہ کریں۔
ٹوکیو اولمپکس اسٹیڈیمز: جاپانی فن تعمیر کے شاہکار

9
جمناسٹک سینٹر جاپان کے مختلف شہروں اور علاقوں سے لائی جانے والی لکڑی سے تعمیر کیا گیا ہے۔ جس کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے۔ جمناسٹک سینٹر کو جاپان کے قابل دید مقامات میں شمار کیا جا رہا ہے۔

10
جمناسٹک سینٹر میں دو ہزار 300 کیوبک میٹر لکڑی استعمال ہوئی ہے۔

11
جمناسٹک سینٹر روایتی عمارت سازی کا شاہکار ہے جسے جدید تیکنیکی بنیادوں پر تعمیر کیا گیا ہے۔ روایت اور جدید تیکنیک کی آمیزش ہی اس کی خاصیت ہے۔

12
جمناسٹک سینٹر کی چھت اور نشستیں بھی لکڑی سے تعمیر کی گئی ہیں۔