جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں آئندہ سال 24 جولائی سے 9 اگست تک کھیلوں کے عالمی مقابلوں کا میلہ 'اولمپکس 2020' سجنے جا رہا ہے۔ اولمپکس مقابلوں کے لیے جاپان میں کیا تیاریاں کی جارہی ہیں اور یہ مقابلے کن اسٹیڈیمز یا مقامات پر منعقد کیے جائیں گے؟ آئیے اس سے متعلق کچھ تصویری جھلکیاں ملاحظہ کریں۔
ٹوکیو اولمپکس اسٹیڈیمز: جاپانی فن تعمیر کے شاہکار

1
ٹوکیو اولمپکس 2020 کے لیے تیار کردہ 'نیپون بڈوکن' اسٹیڈیم۔ مقامی زبان میں جاپان کو 'نیپون' کہا جاتا ہے۔ 'نیپون' کو جاپان کا قدیم نام بھی کہا جا سکتا ہے۔ اسٹیڈیم کا نام اسی مناسبت سے 'نیپون بڈوکن' رکھا گیا ہے۔

2
جاپان کا 'اریاکا جمناسٹک سینٹر۔' جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہاں جمناسٹک اور بعد ازاں معذوروں کے اولمپکس مقابلے ہوں گے۔

3
ٹوکیو کا 'کوکوگیکن ارینا' جہاں باکسنگ کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

4
ٹوکیو کا 'اریاکے ٹینس پارک' میں بھی معذوروں کے اولمپکس مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔