پاکستان کے پانچویں بڑے اور قدیم ترین شہر ملتان کا ہر رنگ بے مثال ہے۔ اولیا کے تاریخی مزار ہوں یا آم کے باغات، ان میں گردش کرتی دلکش خوشبو ہو یا پھر سوہن حلوا، اور تو اور ملتانی مٹی سے بھی ہر خاص و عام واقف ہے۔ شہر کی ثقافت کی ڈوریں صدیوں پیچھے تک جاتی ہیں۔
ملتان: اولیا کے مزاروں سے آم کے باغات تک، ہر رنگ بے مثال

1
شمس تبريز کے مزار کے احاطے ميں اکثر محفل سماں منعقد ہوتی ہے جس میں قوال مختلف کلام پیش کرتے ہیں

2
ملتان کے آموں کی ایک جھلک دیکھتے ہی اس کی خوشبو ہر سو بکھری محسوس ہونے لگتی ہے۔ ذائقہ کا سوچیے۔۔۔۔ وہ بھی سب سے میٹھا اور نرالا لگتا ہے

3
پاکستان ميں آم کی بے شمار اقسام ہيں کچھ اقسام ملتان میں پیدا ہوتی ہیں جو عالمی سطح پر مشہور ہیں۔ یہاں کے آم بڑے پیمانے پر بیرون ملک برآمد ہوتے ہیں۔

4
ملتان جائيں اور سوہن حلوہ نہ کھائيں، ايسا ممکن نہیں۔ ملتانی سوہن حلوہ شہر کی خاص سوغات ہے۔