مختلف ممالک میں دو اگست کو 'سپر مون' کا دل فریب نظارہ دیکھا گیا جب چاند عام دنوں سے زیادہ روشن اور نمایاں نظر آتا ہے سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سےمعمول سے زیادہ قریب ہوتا ہے۔ اگست کے مہینے میں دو سپر مون دیکھے جائیں گے۔ دوسرا زیادہ بڑا اور روشن سپر مون 30 اگست کو نظر آئے گا۔ امریکہ، ترکیہ، اسرائیل، اسپین اور دیگر ممالک میں سپر مون کے نظارے دیکھیے۔
مختلف ممالک میں سپر مون کے دلفریب نظارے

5
سپر مون عام طور پر چودھویں کے چاند یا ’ فل مون‘سے 16 فی صد بڑا ہوتا ہے۔

6
اگست کے مہینے میں دوسرا سپر مون 30 اگست کو نظر آئے گا۔

7
اگر کسی مہینے چودہویں کا چاند دوبار دکھائی دے تو اسے’ بلو مون ‘کہا جاتا ہے کیوں کہ ایک مہینے میں چودہویں کا چاند دو مرتبہ کم ہی نظر آتا ہے۔

8
سپر مون عام دنوں کے چاند سے زیادہ روشن اور نمایاں نظر آتا ہے۔