مختلف ممالک میں دو اگست کو 'سپر مون' کا دل فریب نظارہ دیکھا گیا جب چاند عام دنوں سے زیادہ روشن اور نمایاں نظر آتا ہے سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سےمعمول سے زیادہ قریب ہوتا ہے۔ اگست کے مہینے میں دو سپر مون دیکھے جائیں گے۔ دوسرا زیادہ بڑا اور روشن سپر مون 30 اگست کو نظر آئے گا۔ امریکہ، ترکیہ، اسرائیل، اسپین اور دیگر ممالک میں سپر مون کے نظارے دیکھیے۔
مختلف ممالک میں سپر مون کے دلفریب نظارے

1
نیویارک کی بلند و بالا عمارتوں کے درمیان سپر مون کا نظارہ۔

2
تل ابیب کے ایئرپورٹ سے لی گئی سپر مون کی تصویر۔

3
ترکیہ میں بھی منگل کی رات سپر مون دیکھا گیا۔

4
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ جب چاند کا زمین سے فاصلہ تین لاکھ 63 ہزار کلومیٹر رہ جاتا ہے تو وہ ہمیں معمول سے زیادہ بڑا دکھائی دیتا ہے۔