رسائی کے لنکس

بنکاک کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کی کوششیں


马里街头卖国旗的商贩。法国旗成了热门,当然马里旗也少不了。(2013年1月18日)(Idrissa Fall/VOA)
马里街头卖国旗的商贩。法国旗成了热门,当然马里旗也少不了。(2013年1月18日)(Idrissa Fall/VOA)

تھائی لینڈ میں حکام سیلابی ریلوں کا رخ نہروں کی جانب موڑ کر دارالحکومت بنکاک کے مرکزی علاقے کو سیلاب کی زد میں آنے سے محفوظ رکھنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

شہر کے شمال میں بعض نواحی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے جب کہ تین ماہ سے جاری بارشوں کے باعث ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب آ چکا ہے۔

وزیر اعظم یِنگلک شیناواٹرا نے قومی ٹیلی ویژن کے ذریعے خطاب میں شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوگا اور سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال میں بہتری آنے میں چھ ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے۔

اُنھوں نے لوگوں کو اپنا قیمتی سامان نسبتاً بلند مقامات پر منتقل کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

تھائی لینڈ میں گزشتہ 50 سالوں میں آنے والا یہ بدترین سیلاب ہے جس سے اب تک 356 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مزید دو لاپتہ ہیں۔ بارش کے باعث چاول کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ کئی صنعتی یونٹوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

تھائی لینڈ کی وزارت برائے محنت کش کے اعداد و شمار کے مطابق سیلاب کی وجہ سے سات لاکھ مزدور عارضی طور پر بے روزگار ہو گئے ہیں جب کہ 110,000 سے زوئد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG