رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

طالبان امریکہ کے ساتھ تعلقات کی نئی شروعات چاہتے ہیں، ترجمان سہیل شاہین

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ "ہم نئی شروعات چاہتے ہیں۔ اب یہ امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کام کرے گے یا نہیں۔ وہ افغانستان میں غربت کے خاتمے، تعلیم کے شعبے، اور افغانستان کے بنیادی ڈھانچے کو کھڑا کرنے میں مدد کرتا ہے یا نہیں۔

13:53 28.8.2021

طورخم کے راستے پاک افغان تجارت اور آمد و رفت بحال

افغانستان میں سیکیورٹی اور کسٹمز کے امور طالبان کے سنبھالنے کے بعد خیبر پختوانخوا میں طورخم کی سرحد پر صورت حال معمول پر آ رہی ہے۔ پاکستان میں پھنس جانے والے افغان شہری بھی طورخم کے راستے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔ مزید جانتے ہیں وائس آف امریکہ کے نذرالسلام کی اسد اللہ خالد سے گفتگو میں۔

طورخم کے راستے پاک افغان تجارت اور آمد و رفت بحال
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:33 0:00

13:47 28.8.2021

افغانستان میں داعش کے خلاف امریکی ڈرون حملہ، کارروائیوں کا مبینہ منصوبہ ساز ہلاک

امریکہ کی فوج نے داعش خراسان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی ایک فضائی کارروائی کی ہے جس میں شدت پسند تنظیم داعش کی کارروائیوں کے مبینہ منصوبہ ساز کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

وائس آف امریکہ کی محکمۂ دفاع کی نامہ نگار کارلا بیب کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان بل اربن نے بتایا ہے کہ ڈرون طیارے سے کی جانے والی یہ فضائی کارروائی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کی گئی۔

ابتدائی شواہد کے مطابق فضائی کارروائی میں 'ہدف' کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

محکمۂ دفاع کے ترجمان کے مطابق کارروائی میں کسی شہری کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں۔ اس بارے میں مزید تفصیلات ابھی موصول ہو رہی ہیں۔

ابتدائی رپورٹس میں یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ ہلاک ہونے والا داعش کا مبینہ منصوبہ ساز کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خودکش حملے کی پلاننگ میں ملوث تھا یا نہیں۔

13:42 28.8.2021

امریکہ کے محکمۂ خارجہ کا کابل میں موجود شہریوں کے لیے انتباہ، مزید دھماکوں کا اندیشہ

امریکہ کے محکمۂ خارجہ نے افغانستان میں مقیم امریکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی خدشات کے سبب کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا رخ نہ کریں۔

وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر وہ ایئر پورٹ کے چار دروازوں کے قریب موجود ہیں تو وہ فوری طور پر وہاں سے چلے جائیں۔

یہ تنبیہ رواں ہفتے جمعرات کو ہونے والے بم دھماکوں کے بعد کی گئی ہے۔ جس میں 170 سے زائد افغان شہری اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

امریکہ کے محکمۂ دفاع پینٹاگان کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے پاس ایئر پورٹ پر مزید حملوں کی باوثوق اطلاعات موجود ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے حکام نے وائس آف امریکہ کو کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بتایا کہ امریکی شہریوں اور امریکہ کے مستقل رہائشیوں کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب پینٹاگان کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے دھماکے ایک خود کش بمبار نے کیے تھے نہ کے دو نے جیسا کہ ابتدائی طور پر سمجھا جا رہا تھا۔

03:43 28.8.2021

کابل ایئرپورٹ پر حملے میں صرف ایک دہشت گرد ملوث تھا، امریکی فوج

کابل ایئرپورٹ کی بیرونی دیوار کے قریب طالبان نے سیکیورٹی سنبھال لی ہے۔ 27 اگست 2021
کابل ایئرپورٹ کی بیرونی دیوار کے قریب طالبان نے سیکیورٹی سنبھال لی ہے۔ 27 اگست 2021

امریکی وزارت دفاع نے جمعہ کو کہا کہ کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملہ ایک شخص نے کیا تھا نہ کہ دو افراد نے جیسا کہ پہلے سمجھا جا رہا تھا۔ جمعرات کو کابل کے ہوائی اڈے کے قریب حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں امریکی فوجی اہل کار بھی شامل تھے۔

امریکی فوج کے جنرل ہانک ٹیلر نے پنٹاگان کی میڈیا بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا، "یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ اس طرح کے بہت متحرک نوعیت کے واقعات میں بعض اوقات غلط رپورٹنگ یا کسی اور وجہ سے الجھن پیدا ہو سکتی ہے۔"

جمعرات کے انتہائی ہلاکت خیز بم دھماکے کے ایک روز بعد جمعے کو جب انخلا کی پروازیں دوبارہ شروع ہوئیں تو ایئرپورٹ پر پہلے کی طرح لوگوں کے ہجوم دکھائی دیے۔

وال سٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ کہا ہے کہ جمعہ کے شام ان افواہوں کے بعد لوگ منشتر ہو گئے کہ ایئرپورٹ پر ایک اور دہشت گرد حملہ ہونے والا ہے۔

وائس آف امریکہ کے ایک رپورٹر نے جمعہ کی شام اس علاقے کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ گلیاں زیادہ تر خالی تھیں اور طالبان کی سکیورٹی ایئرپورٹ کے قریب جانے سے لوگوں کو روک رہی تھی۔

مزید تفصیلات

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG