رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

طالبان امریکہ کے ساتھ تعلقات کی نئی شروعات چاہتے ہیں، ترجمان سہیل شاہین

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ "ہم نئی شروعات چاہتے ہیں۔ اب یہ امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کام کرے گے یا نہیں۔ وہ افغانستان میں غربت کے خاتمے، تعلیم کے شعبے، اور افغانستان کے بنیادی ڈھانچے کو کھڑا کرنے میں مدد کرتا ہے یا نہیں۔

11:41 27.8.2021

بھارت کی کابل دھماکوں کی مذمت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت نے کابل ایئرپورٹ پر جمعرات کو ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان حملوں سے دنیا کو پیغام جاتا ہے کہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کو پناہ گاہیں فراہم کرنے والوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

بیان میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت اور زخمیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب اور سلامتی کونسل کے صدر ٹی ایس تری مورتی نے بھی ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

09:58 27.8.2021

آسٹریلیا نے انخلا کا آپریشن روک دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا نے کابل ایئرپورٹ پر دھماکوں کے بعد انخلا کا جاری آپریشن روک دیا ہے۔

آسٹریلوی وزیرِ اعظم اسکاٹ موریسن نے جمعے کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر حملے سے چند گھنٹے قبل ہی آسٹریلوی فوج کے اہلکار وہاں سے انخلا کر چکے تھے اور موجودہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر افغانستان سے شہریوں کے انخلا کا عمل مزید جاری نہیں رکھا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے کابل سے اب تک 4100 افراد کو نکالا ہے جن میں آسٹریلوی شہریوں سمیت افغان باشندے بھی شامل ہیں جب کہ مزید 800 افراد آسٹریلیاں پہنچ رہے ہیں۔

آسٹریلیا کے وزیرِ خارجہ میرس پین نے آسٹریلوی شہریوں اور ان افراد پر زور دیا ہے جن کے پاس آسٹریلیا کا ویزہ ہے کہ وہ کابل ایئرپورٹ سے دور رہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا مغربی ملکوں کے عسکری اتحاد نیٹو کا رکن ہے اور افغان جنگ کے دوران اس کے 39 ہزار سے زیادہ اہلکاروں نے خدمات انجام دیں۔ لگ بھگ 20 برس تک جاری رہنے والی اس جنگ کے دوران آسٹریلیا کے 41 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

09:18 27.8.2021

بورس جانسن انخلا کا عمل جاری رکھنے کے لیے پرعزم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کابل ایئرپورٹ پر دھماکوں کے بعد ہنگامی اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران کابل ایئرپورٹ کی صورتِ حال اور انخلا کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔

بورس جانسن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکوں کے باوجود ان کی حکومت انخلا کا عمل جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے آخری لمحے تک انخلا کا آپریشن جاری رہے گا۔

09:15 27.8.2021

افغانستان سے 13 ہزار سے زیادہ افراد کو نکال لیا: برطانیہ

کابل کا حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ
کابل کا حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ

برطانیہ نے کہا ہے کہ کابل سے اب تک 13 ہزار افراد کو نکالا جا چکا ہے جن میں سفارتی عملے سمیت برطانوی و افغان شہری شامل ہیں۔

برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق افغانستان سے شہریوں کے انخلا کے لیے جاری آپریشن پٹنگ کے تحت اب تک 13 ہزار 146 افراد کو نکالا جا چکا ہے۔

برطانوی وزارتِ خارجہ نے جمعرات کی شب جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے اطراف بڑے پیمانے پر دہشت گردی کے حملے کا خدشہ موجود ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG