رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

طالبان امریکہ کے ساتھ تعلقات کی نئی شروعات چاہتے ہیں، ترجمان سہیل شاہین

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ "ہم نئی شروعات چاہتے ہیں۔ اب یہ امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کام کرے گے یا نہیں۔ وہ افغانستان میں غربت کے خاتمے، تعلیم کے شعبے، اور افغانستان کے بنیادی ڈھانچے کو کھڑا کرنے میں مدد کرتا ہے یا نہیں۔

12:05 19.8.2021

پی آئی اے کا کابل کے لیے فلائٹ آپریشن بحال

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے کابل کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن بحال کردیا ہے۔

پی آئی اے نے ٹوئٹر پر فلائٹ آپریشن کی بحالی کے بارے میں ٹوئٹ کیا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ جمعرات کی صبح ایک خصوصی پرواز غیرملکی مشنز، انٹرنیشنل نیوز اور ریلیف ایجنسیز کے لیے کام کرنے والے پاکستانیوں اور غیر ملکیوں اور عالمی اداروں کے نمائندگان کو لے کر واپس آئی ہے۔

10:57 19.8.2021

شہریوں کی کابل ایئرپورٹ تک محفوظ رسائی کے لیے طالبان سے رابطے میں ہیں، امریکہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ کابل ایئرپورٹ پہنچنے کی کوشش کرنے والے 'ہر شخص' کے لیے محفوظ راستہ یقینی بنانے کے لیے طالبان سے براہ راست رابطے میں ہے۔

وائس آف امریکہ کے لیے نائیک چنگ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے درجنوں ممالک سے رابطہ بھی کیا جارہا ہے کہ وہ خطرے سے دوچار افغان شہریوں کی میزبانی کریں۔

واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی شہریوں، سفارت کاروں اور بیرون ملک پناہ لینے کی کوشش کرنے والے افغان شہریوں کے انخلا میں اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے ان اطلاعات کہ طالبان کابل ایئرپورٹ جانے والے افغان شہریوں کے راستے بلاک کر رہے کہ جواب میں بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ دوحہ میں ہماری ٹیم اور کابل میں موجود ہمارے فوجی شراکت دار طالبان سے براہ راست رابطے میں ہیں تاکہ یہ واضح کیا جائے کہ ہم ان سے امید کرتے ہیں کہ وہ تمام امریکی شہریوں، تمام دیگر ممالک کے شہریون اور ملک چھوڑنے والے افغان باشندوں کو محفوظ اور بغیر ہراساں کیے جانے کی اجازت دیں گے۔

افغانستان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے ایک سیکیورٹی الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں خبر دار کیا گیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ جانے کے لیے 'وہ محفوظ راستے کی ضمانت نہیں' دے سکتا۔

علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس کے افغان حکومت کے خاتمے کے بعد سے بدھ تک لگ بھگ چھ ہزار افراد کو نکالا جا چکا ہے۔

09:56 19.8.2021

طالبان کا تنظیمی ڈھانچہ کیسے کام کرتا ہے؟

پچھلے 25 سالوں کے دوران طالبان کو سخت گیر، دہشت گرد،جنگجو اور جہادی جیسے القاب دیے گئے۔ اس تنظیم نے دو دہائیوں تک جنگ لڑنے بعد ایک بار پھر افغاستان کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس کا تنظیمی ڈھانچہ کیا ہے اور یہ اتنی منظم کیسے ہے؟ جانتے ہیں وی او اے کے وقار محمد خان سے۔

طالبان کا تنظیمی ڈھانچہ کیسے کام کرتا ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:35 0:00

09:44 19.8.2021

امریکہ، یورپی یونین اور دیگر ممالک کا طالبان پر خواتین کے حقوق کی ضمانت دینے پر زور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ، یورپی یونین اور دیگر 19 مغربی ممالک نے افغان طالبان پر خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی ضمانت دینے پر زور دیتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وہ ان کی تعلیم، روزگار اور 'آزادانہ نقل و حرکت' کے حقوق کے بارے میں 'کافی پریشان' ہیں۔

طالبان کی جانب سے خواتین کو اسلامی قانون کے تحت حقوق دینے کے وعدے کے بعد امریکی محکمۂ خارجہ کے بدھ کق جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان خواتین اور لڑکیوں سمیت تمام افغان شہریوں کا حق ہے کہ وہ سلامتی، وقار اور تحفظ کے ساتھ رہیں۔ ان کے بقول، کسی بھی طرح کی تفریق کو روکنا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم عالمی برادری میں شامل ممالک امداد کے ساتھ ان کی مدد کرنے کو تیار ہیں تاکہ ان کی آوازوں کو بھی سنا جا سکے۔

ان ممالک کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ اس بات کا قریب سے جائزہ لیں گے کہ کس طرح کوئی بھی مستقبل کی حکومت افغانستان میں ان حقوق اور آزادیوں کو یقینی بنائیں گی جو گزشتہ 20 برسوں میں افغان خواتین اور لڑکیوں کی زندگیوں کا بنیادی حصہ ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG