رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

طالبان امریکہ کے ساتھ تعلقات کی نئی شروعات چاہتے ہیں، ترجمان سہیل شاہین

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ "ہم نئی شروعات چاہتے ہیں۔ اب یہ امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کام کرے گے یا نہیں۔ وہ افغانستان میں غربت کے خاتمے، تعلیم کے شعبے، اور افغانستان کے بنیادی ڈھانچے کو کھڑا کرنے میں مدد کرتا ہے یا نہیں۔

13:10 17.8.2021

افغان شہری پاکستان آنا چاہیں تو استقبال کرنا چاہیے: مشاہد حسین سید

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ افغانستان میں تیزی سے بدلتے منظر نامے پر پاکستان بھی دیگر ممالک کی طرح حیران ہے۔ افغانستان کی صورتِ حال پر مشاہد حسین کی گفتگو دیکھیے گیتی آرا کی رپورٹ میں۔

12:46 17.8.2021

کابل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال

پیر کو کابل ایئرپورٹ پر ہجوم کے جمع ہونے کے بعد فضائی آپریشن روک دیا گیا تھا۔
پیر کو کابل ایئرپورٹ پر ہجوم کے جمع ہونے کے بعد فضائی آپریشن روک دیا گیا تھا۔

افغانستان کے کابل ایئرپورٹ سے منگل کو سفرا اور شہریوں کی واپسی کا عمل ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق کابل ایئرپورٹ کے رن وے کو کلیئر کر دیا گیا ہے جہاں پیر کو سیکڑوں افراد پر مشتمل ہجوم بیرونِ ملک جانے کے لیے جمع تھا۔

حکام کے مطابق بیشتر افراد جو پیر کو ایئرپورٹ پر موجود تھے وہ واپس اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پیر کو کابل ایئرپورٹ پر ملٹری طیاروں کے ذریعے لوگوں کے انخلا کے دوران ہنگامہ آرائی اور رن وے پر ہجوم کے جمع ہونے کے بعد فلائٹ آپریشن روک دیا گیا تھا۔

12:25 17.8.2021

طالبان کا افغانستان پر کنٹرول، سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے نیا چیلنج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر تخلیق کیا جانے والا مواد سنبھالنا امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے ایک نیا چیلنج بن گیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق فیس بک نے پیر کو تصدیق کی ہے کہ 'وہ طالبان کو ایک دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں اور وہ اپنے پلیٹ فارم پر ان کی حمایت کرنے والے مواد پر پابندی عائد کرتے ہیں۔'

البتہ کمپنی کے منع کرنے کے باوجود طالبان، مبینہ طور پر فیس کی زیرِ ملکیت میسجنگ سروس واٹس ایپ کا افغان شہریوں سے براہِ راست بات چیت کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ملک کی صورتِ حال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور واٹس ایپ ایسے تمام اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرے گا جو افغانستان کی پابندیوں کی زد میں آنے والی تنظیموں سے منسلک ہوں گے۔

مزید پڑھیے

12:21 17.8.2021

طالبان 'اسلامی اصولوں' کے مطابق انسانی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنائیں: سعودی عرب

سعودی عرب نے افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت پورے ملک کا کنٹرول حاصل کرنے والے طالبان جنجگوؤں پر زور دیا ہے کہ وہ 'اسلامی اصولوں' کے مطابق انسانی زندگیوں اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب افغان عوام کی اس مرضی کے ساتھ کھڑا ہے جس کا فیصلہ وہ بغیر کسی مداخلت کے خود کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب امید کرتا ہے کہ اسلام کے عظیم اصولوں کی بنیاد پر طالبان تحریک اور تمام افغان فریقین استحکام، سلامتی، انسانی زندگیوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کام کریں گے۔

سعودی عرب نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ افغانستان کی صورتِ حال جلد از جلد مستحکم ہو جائے گی۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG