رسائی کے لنکس

کُرد لڑاکا فورس نے داعش کو کوبانی سے باہر نکال دیا


ترک پولیس
ترک پولیس

جب جمعرات کو دولت اسلامیہ کا گروہ قصبے کے اندر گھس آیا، اب تک تنازع میں کم از کم 174 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ ’ایسو سی ایٹڈ پریس‘ کی اطلاعات کے مطابق، اب کرد افواج داعش کے اُن لڑاکوں کا پتا لگا رہے ہیں جو ممکنہ طور پر کوبانی میں زیر زمیں چلے گئے ہوں

کُرد عسکریت پسندوں نے داعش کے شدت پسند گروپ کو کوبانی کےشام کے سرحدی قصبےسے باہر دھکیل دیا ہے، جس سے دو ہی روز قبل جہادیوں نے قصبے کے متعدد مضافات پر قبضہ کر لیا تھا۔ یہ بات شام کی صورت حال پر نظر رکھنے والے گروپ اور سرگرم کارکنوں نے بتائی ہے۔

جب جمعرات کو دولت اسلامیہ کا گروہ قصبے کے اندر گھس آیا، اب تک تنازع میں کم از کم 174 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

’ایسو سی ایٹڈ پریس‘ کی اطلاعات کے مطابق، اب کرد افواج داعش کے اُن لڑاکوں کا پتا لگا رہے ہیں جو ممکنہ طور پر کوبانی میں زیر زمیں چلے گئے ہوں۔


مقامی صحافی، رودی محمد امین نے کہا ہے کہ کوبانی کا سارا علاقہ کرد عسکریت پسندوں کے’ زیرِ کنٹرول ہے‘۔

مسلح کُرد جنھیں امریکی قیادت والے اتحاد کی فضائی کارروائیوں کی حمایت حاصل ہے، اس سال کےاوائل میں ترک سرحد کے قریب والے کوبانی کے قصبے کو کافی مزاحمت کے بعد دوبارہ قبضے میں لیا تھا، جس کے بعد سے وہ دولت اسلامیہ کے زیر تسلط دیگر سرحدی علاقوں کو واپس لینے کی تگ و دو کر رہے ہیں۔



XS
SM
MD
LG