رسائی کے لنکس

سوات: سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے کی تحقیقات،ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی


سوات کے علاقے کبل میں قائم سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کے دھماکےمیں 15 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعا ت ہیں۔

وائس آف امریکہ کے نمائندے شمیم شاہد نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے سوات ضلعے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔اور تمام ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

رپورٹر نے ریسکیو 1122 کے ذرائع سے بتایا ہے زخمیوں کوسیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے کو سیکیورٹی اہل کاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے شہر سیدو شریف کے ایک اسپتال میں دھماکے میں زخمی ہونے والوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ 24 اپریل 2023
خیبر پختونخوا کے شہر سیدو شریف کے ایک اسپتال میں دھماکے میں زخمی ہونے والوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ 24 اپریل 2023

پاکستان کے ذرائع ابلاغ نے ابتدائی طور پر پولیس عہدیداروں کے حوالے سے بتایا تھا کہ دھماکہ دہشتگرد حملہ ہو سکتا ہے تاہم ہمارے نمائندوں شمیم شاہد اور نذرالاسلام کے مطابق سوات کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس دھماکے میں کسی طرح کی دہشتگردی کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے کے اندر دھماکہ خیز مواد موجود تھا جو پھٹ گیا اور بڑے دھماکے کا سبب بنا۔

’’ بدقسمتی سے سی ٹی ڈی کے پرانے آفس میں یہ دھماکہ ہوا ہے۔ میں ابھی وہاں سے ہو کر آ رہا ہوں۔ سر دست ہمیں اس میں خوکش یا دہشت گرد حملے کا عنصر نہیں لگ رہا۔ وہاں عمارت میں ہمارا اسلحہ پڑا ہوا تھا وہاں کسی غفلت کی وجہ سے دھماکہ ہوا ہے۔ تاہم ہم حتمی نتیجہ نہیں اخذ کر رہے، یہ ابتدائی تحقیقات ہیں۔‘‘

سوات دھماکہ دہشت گردی نہیں، ڈی پی او، سوات
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:31 0:00

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں سی ٹی ڈی کے دو عہدیدار بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

’’ اس میں دو سی ٹی ڈی کے آفیشل اور چار سویلین مارے گئے۔ ہمارے 18 آفیشل اس میں زخمی ہیں‘‘

اب تک موصول ہونے والی خبروں کے مطابق اب زخمیوں کی کل تعداد 43 ہو گئی ہے جب کہ 8 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

ریجنل بلڈ سنٹر سوات کو فوری طور پر اسپتالوں میں خون اور خون کی اشیاء فراہم کرنے کے لیے متحرک کیا گیا ہے۔

صوبائی حکام کے مطابق، ضلع سوات کے تمام اسپتالوں میں دوائیں جمع کر دی گئی ہیں، تمام طبی اور پیرامیڈیکس کے علاوہ معاون عملہ دستیاب اور اچھی طرح سے لیس ہے۔

XS
SM
MD
LG