رسائی کے لنکس

'میں ابھی تک ایک چوہا بھی پیدا نہ کر سکی'


سنی لیون نے سوشل میڈیا پر یہ تصویر پوست کی اور لکھا اب ہمارا خاندان مکمل ہو گیا ہے۔
سنی لیون نے سوشل میڈیا پر یہ تصویر پوست کی اور لکھا اب ہمارا خاندان مکمل ہو گیا ہے۔

​​​سنی نے لکھا کہ بچوں کی سروگیسی کے ذریعے پیدائش کا فیصلہ کچھ سال پہلے کیا تھا جواب تکمیل کوپہنچا۔ سنی لیون کے مطابق دونوں بچے ان کے ہی بائیولاجیکل بچے ہیں۔

راکھی ساونت اکثر سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹ ڈالتی ہیں کہ ان کی پوسٹ پر بھارت بھر میں بحث شروع ہو جاتی ہے۔ سری دیوی کی باقیات کی تصویر ڈالنے کے بعد انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو میں سنی لیون کو جڑواں بچوں کی مبارک اپنے منفر سٹائل میں دی اور لکھا کہ بچوں کی پیدائش مبارک۔ اب کوشش کر کے انہیں تعلیم یافتہ بنانا اور بہتر تربیت دینا، اپنے جیسی انگریزی سکھانا "ویسے میں ابھی تک ایک چوہابھی پیدا نہ کرسکی۔"

سنی لیون نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنی پوری فیملی کی تصاویر شیئر کیں تھیں اور اپنے مداحوں کو جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں بیٹوں کی پیدائش کے ساتھ ہی ان کا خاندان مکمل ہوگیا۔ سنی کے جڑواں بچے سروگیسی سے پید ا ہوئے ہیں۔​

سنی نے لکھا کہ بچوں کی سروگیسی کے ذریعے پیدائش کا فیصلہ کچھ سال پہلے کیا تھا جواب تکمیل کوپہنچا۔ سنی لیون کے مطابق دونوں بچے ان کے ہی بائیولاجیکل بچے ہیں۔

سنی لیونی کے شوہر ڈینیل ویبر نے بھی اداکارہ اور بچوں کے ساتھ تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے خوشی کا اظہارکیا جبکہ سنی کا کہنا تھا کہ ان کے گود لی گئی بچی نیشا سنگھ ویبر بیٹوں اشرسنگھ ویبر اور نواہ سنگھ ویبر کے بعد خاندان مکمل ہوگیا۔

سنی اورڈینئیل ویبر نے گزشتہ سال ایک 21 ماہ کی بچی کو گود لیا تھا جس کا نام نیشا کور ویبر رکھا تھا ۔

سنی لیونی نے جڑواں بیٹوں کی پیدائش کی خوشخبری سنائی تو بالی وڈ کی کئی مشہور ہستیوں نے انہیں مبارکباد دی۔

اداکارہ اورماڈل صوفی چوہدری نے ٹوئیٹر پرسنی اوران کے شوہر کومبارکباد دیتے ہوئے بچوں کو خوبصورت تحفہ قراردیا اورسنی کی فیملی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں بچوں سے ملنے کو بیقرارہوں۔

مشہور ہوسٹ منی ماتھر نے ٹوئٹ کیا یہ بہت ہی شاندار ہے بہت بہت مبارک ہو۔اداکارہ کاجول کی بہن اورخود بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والی تنیشہ مکھرجی نے سنی اور ڈئنیل کو مبارک باد یتے ہوئے کہا کہ میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔ آپ خوش قسمت والدین ہیں۔

بالی وڈ میں سروگیسی کرانے والی سنی لیون پہلی مثال نہیں۔ اس سے قبل شاہ رخ خان، عامر خان، تشار کپور اور کرن جوہر بھی سروگیسی سے والدین اور باپ بن چکے ہیں۔

سروگیسی میں کسی خاتون کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں جس کے رحم میں والدین بننے کے خواہشمند جوڑے کی جینز استعمال کی جاتی ہیں اور ان خاتون کے ہاں متذکرہ جوڑے کے بچے جنم لیتے ہیں۔

سروگیسی میں بعض اوقات کسی ایک فرد کی جینز بھی استعمال کی جاتی ہیں لیکن اس کا دارومدار سروگیسی کرانے والے جوڑے پر ہوتا ہے۔ سروگیسی کرنے والی خاتون اپنی خدمات کے عوض عام طور پر پیسے وصول کرتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG