رسائی کے لنکس

یومِ پاکستان پر اقوامِ متحدہ میں صوفی کانسرٹ


اقوامِ متحدہ کے لیے پاکستان کے سفارتی مشن کے مطابق یومِ پاکستان پر کانسرٹ کے انعقاد کا مقصد صوفی کلام اور موسیقی کے ذریعے پاکستان کی جانب سے دنیا بھر کو امن کا پیغام دینا تها۔

اقوام متحدە کے لیے پاکستان کے سفارتی مشن نے نیو یارک میں یومِ پاکستان پر اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی ہال میں صوفی نائٹ کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد کے علاوە دیگر ممالک کے سفارت کاروں اور عالمی ادارے کے افسران نے شرکت کی۔

جنرل اسمبلی ہال میں منعقدە صوفی میوزک کانسرٹ میں مشہور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور شائقینِ موسیقی ان کے سحر میں گرفتار نظر آئے۔

اقوامِ متحدہ کے لیے پاکستان کے سفارتی مشن کے مطابق یومِ پاکستان پر کانسرٹ کے انعقاد کا مقصد صوفی کلام اور موسیقی کے ذریعے پاکستان کی جانب سے دنیا بھر کو امن کا پیغام دینا تها۔

یومِ پاکستان پر منعقدە تقریب کے بارے میں وائس آف امریکہ کی اردو سروس سے گفتگو کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے لیے پاکستانی مشن کی سربراە ملیحہ لودهی کا کہنا تها کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ہم اپنا قومی دن اقوامِ متحدە کی جنرل اسمبلی میں منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کو دنیا کی پارلیمنٹ کہا جاتا ہے اور ایسے وقت میں جب پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے اور پاکستان میں ایک بہتر مستقبل کی نئی امید جنم لے رہی ہے، مناسب تها کہ پاکستان کے سافٹ امیج کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔

اقوامِ متحدە کے دفتر برائے پبلک انفارمیشن کی اسسٹنٹ سیکرٹری کریسٹینا غیاک نے عالمی ادارے میں یومِ پاکستان کے انعقاد کے متعلق وائس آف امریکہ کو بتایا کہ صوفی میوزک کانسرٹ پاکستان کی ثقافت اور موسیقی سے دنیا کو روشناس کرانے کا منفرد اور بہترین ذریعہ ہے اور اقوام متحدە کو اس تقریب کے انعقاد پر خوشی هے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات دنیا بهر کے ملکوں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور ثقافتی رابطوں کے ذریعے مسائل کے حل کا بہترین ذریعہ ہیں۔

جنرل اسمبلی میں ہونے والی شامِ موسیقی کے روحِ رواں راحت فتح علی خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انهیں اقوامِ متحدە میں گلوکاری کے لیے مدعو کیے جانے پر فخر ہے۔

اقوامِ متحدہ میں صوفی نائٹ
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:25 0:00

XS
SM
MD
LG