رسائی کے لنکس

خلا میں چہل قدمی کا نیا ریکارڈ


وائٹ سن کی عمر 57 سال ہے ۔ وہ 8 بار خلا میں چہل قدمی کر چکی ہیں۔ وہ ناسا کی سب سے عمررسیدہ خاتون خلاباز ہونے کے ناطے سب سے زیادہ تجربہ کار ہیں اور ان میں مہمات سر کرنے کی توانائی برقرار ہے۔

امریکی خاتون خلا باز پیگی وائٹ سن کو فضائی چہل قدمی کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کے دوران جمعرات کے روز ایک ہنگامی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔

ہوا کچھ یوں کہ خلا میں تیزی سے گردش کرنے والے چھوٹے ذرات سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو بچانے کے لیے اس پر جو خلاف چڑھایا گیا ہے ، اس وقت اپنی جگہ سے اکھڑ گیا جب وائٹ سن ایک بیگ کھولنے کی کوشش کررہی تھیں۔

چونکہ اڑ جانے والے غلاف کو واپس لانے کی کوئی صورت باقی نہیں تھی۔ اس لیے خلائی اسٹیشن کے عملے نے اس کی بجائے متبادل انتظامات کیے۔

جمعرات کے روز وائٹ سن کی خلائی چہل قدمی سے خلا میں کسی خاتون کے ٹہلنے کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی اپنی کئی مہمات میں مجموعی طور پر خلا میں 53 گھنٹے چہل قدمی کر چکی ہیں۔

وائٹ سن کی عمر 57 سال ہے ۔ وہ 8 بار خلا میں چہل قدمی کر چکی ہیں۔ وہ ناسا کی سب سے عمررسیدہ خاتون خلاباز ہونے کے ناطے سب سے زیادہ تجربہ کار ہیں اور ان میں مہمات سر کرنے کی توانائی برقرار ہے۔

وائٹ سن اور ان کے ساتھی خلاباز شین کیمبرو کی خلامیں چہل قدمی کا مقصد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں مستقبل کی تجارتی پروازوں کے لیے ڈاکنگ پورٹ کی تعمیر مکمل کرنا تھا۔

XS
SM
MD
LG