.
کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ’کشمیر آور‘ کا انعقاد
پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کی اپیل پر بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمعے کو 'کشمیر آور' منایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اجتماعات اور احتجاجی جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔

9
بھارت نے پانچ اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کر دیا تھا جس کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔

10
آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد کشمیر میں بھارتی شہری جائیداد خرید سکیں گے۔ اس سے قبل انہیں اس کی اجازت نہیں تھی۔

11
جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مسلسل 25 روز سے کرفیو جیسی صورتِ حال ہے۔ وادی میں تعلیمی ادارے بند اور کاروبارِ زندگی معطل ہے۔ جس کے خلاف پاکستان میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔