رسائی کے لنکس

نئی دہلی: اسموگ کے باعث تعلیمی ادارے بند، تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی


اسموگ اور فضائی آلودگی کے سبب جہاں پھیپھڑوں اور سانس سے متعلق بیماریاں جنم لیتی ہیں وہیں نظامِ زندگی بھی متاثر ہوتا ہے۔ 
اسموگ اور فضائی آلودگی کے سبب جہاں پھیپھڑوں اور سانس سے متعلق بیماریاں جنم لیتی ہیں وہیں نظامِ زندگی بھی متاثر ہوتا ہے۔ 

بھارت میں ہر سال موسمِ سرما کا آغاز ہوتے ہی اسموگ اور فضائی آلودگی میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔

اسموگ اور فضائی آلودگی کے سبب جہاں پھیپھڑوں اور سانس سے متعلق بیماریاں جنم لیتی ہیں، وہیں نظامِ زندگی بھی متاثر ہوتا ہے۔

دہلی میں فضائی آلودگی اور اسموگ کی ایک بڑی وجہ کسانوں کی جانب سے فصلوں کی باقیات جلانے سے نکلنے والا دھواں سمجھا جاتا ہے۔

نئی دہلی میں اسموگ اور فضائی آلودگی کی اب تر صورتِ حال کی وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر ہو رہا ہے۔
نئی دہلی میں اسموگ اور فضائی آلودگی کی اب تر صورتِ حال کی وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر ہو رہا ہے۔

اسموگ اور فضائی آلودگی میں اضافے کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے 'اینٹی اسموگ گن' اور پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔

دہلی میں فضائی آلودگی اور اسموگ کی ایک بڑی وجہ کسانوں کی جانب سے فصلوں کی باقیات جلانے سے نکلنے والا دھواں سمجھا جاتا ہے۔
دہلی میں فضائی آلودگی اور اسموگ کی ایک بڑی وجہ کسانوں کی جانب سے فصلوں کی باقیات جلانے سے نکلنے والا دھواں سمجھا جاتا ہے۔

گزشتہ ہفتے شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 500 تک جا پہنچا تھا جو عالمی ادارہٴ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تجویز کردہ پیمانے سے 30 گنا زیادہ ہے۔

اسموگ اور فضائی آلودگی میں اضافے سے نمٹنے کے لیے 'اینٹی اسموگ گن' اور پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔
اسموگ اور فضائی آلودگی میں اضافے سے نمٹنے کے لیے 'اینٹی اسموگ گن' اور پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔

ہفتے کو دہلی کی حکومت نے فضائی آلودگی میں اضافے کے سبب اسکول ایک ہفتے کے لیے بند اور تعمیراتی سرگرمیوں پر چار دن کے لیے پابندی عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔

شہر میں غیر ضروری مال بردار ٹرکوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
شہر میں غیر ضروری مال بردار ٹرکوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

تاہم دہلی کے ایئر کوالٹی مینیجمنٹ کمیشن نے منگل کی رات کو صورتِ حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے شہر میں تمام تعلیمی اداروں کو تا حکمِ ثانی بند رکھنے کا حکم جاری کیا تھا۔

نئی دہلی میں تمام تعلیمی ادارے تا حکمِ ثانی بند ہیں۔
نئی دہلی میں تمام تعلیمی ادارے تا حکمِ ثانی بند ہیں۔

حکم نامے میں شہر میں غیر ضروری مال بردار ٹرکوں کے داخلے پر پابندی اور تعمیراتی سرگرمیوں کو روکنے کے ساتھ ساتھ دفاتر میں کام کرنے والے شہریوں کو 21 نومبر تک گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

دفاتر میں کام کرنے والے شہریوں کو 21 نومبر تک گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
دفاتر میں کام کرنے والے شہریوں کو 21 نومبر تک گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں شہر میں 300 کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے 11 تھرمل پاور پلانٹس میں سے چھ کو تاحکمِ ثانی بند کرنے کا کہا گیا ہے۔

چند روز قبل بھارت کی سپریم کورٹ نے شہر میں 'آلودگی کے سبب لاک ڈاؤن' کا مطالبہ کیا تھا۔
چند روز قبل بھارت کی سپریم کورٹ نے شہر میں 'آلودگی کے سبب لاک ڈاؤن' کا مطالبہ کیا تھا۔

شہر میں ہاٹ اسپاٹ مقامات پر دن میں کم از کم تین بار 'ایٹی اسموگ گنز' اور پانی کا چھڑکاؤ کرنے کا کہا گیا ہے۔

دہلی حکومت کی جانب سے یہ پابندیاں اس وقت سامنے آئیں ہیں جب چند روز قبل بھارت کی سپریم کورٹ نے شہر میں 'آلودگی کے سبب لاک ڈاؤن' کا کہا تھا البتہ دہلی حکومت نے اس سے معذرت کر لی تھی۔

نئی دہلی میں ہاٹ اسپاٹ مقامات پر دن میں کم از کم تین بار ایٹی اسموگ گنز اور پانی کا چھڑکاؤ کرنے کا کہا گیا ہے۔
نئی دہلی میں ہاٹ اسپاٹ مقامات پر دن میں کم از کم تین بار ایٹی اسموگ گنز اور پانی کا چھڑکاؤ کرنے کا کہا گیا ہے۔

سائنسی جزیرے 'دی لینسیٹ' میں 2020 میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دہلی میں فضائی آلودگی کی وجہ سے سن 2019 میں 17 ہزار 500 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دہلی میں فضائی آلودگی کی وجہ سے سن 2019 میں 17 ہزار 500 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
دہلی میں فضائی آلودگی کی وجہ سے سن 2019 میں 17 ہزار 500 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

گزشتہ برس سوئس تنظیم 'آئی کیو ایئر' کی ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دنیا کے 30 آلودہ ترین شہروں میں سے 22 شہر بھارت کے ہیں۔

XS
SM
MD
LG