رسائی کے لنکس

میسی کی 6 شرٹس سات کروڑ 80 لاکھ ڈالر میں نیلام


ارجنٹائن کے میگا اسٹار لیونل میسی کو کامیابی کے بعد ان کی ٹیم ہوا میں اچھال رہی ہے۔ ( فوٹو اے ایف پی)
ارجنٹائن کے میگا اسٹار لیونل میسی کو کامیابی کے بعد ان کی ٹیم ہوا میں اچھال رہی ہے۔ ( فوٹو اے ایف پی)

قطر میں 2022 میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے میگا اسٹار لیونل میسی نے جو چھے شرٹس پہنی تھیں وہ نیلامی میں 7.8 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی ہیں۔

نیلام گھر نے جمعرات کو اے ایف پی کو بتایاکہ اس نادر مجموعے پر کل تین بولیاں لگائی گئی تھیں،یعنی "لیونل میسی کی 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کے تاریخی مقابلے میں پہنی جانے والی ارجنٹائن کی دھاری دار ہلکے نیلے اور سفید رنگ کی چھےشرٹس پر"۔

سودیبی نیلام گھر میں میسی کی وہ چھے شرٹس جو انہوں نے 2022 کے ورلڈ کپ میں پہنی تھیں۔ فوٹو اے ایف پی
سودیبی نیلام گھر میں میسی کی وہ چھے شرٹس جو انہوں نے 2022 کے ورلڈ کپ میں پہنی تھیں۔ فوٹو اے ایف پی

نیلام گھر نے کہا کہ اس خطیر قیمت نے ارجنٹائن کے اس عالمی شہرت یافتہ اسٹار سے منسلک کسی بھی شے کی فروخت کا ریکارڈ توڑ دیا، یہ اس سال اب تک نیلامی میں فروخت ہونے والی کھیلوں سے متعلق سب سے قیمتی شے ہے۔

میسی نے 18 دسمبر 2022 کو قطر کے 80 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے لوسیل اسٹیڈیم میں فرانس کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو پینلٹیز پر 4-2 سے فتح دلائی تھی۔

سودیبی کے جدید کلیکشن کے سربراہ Wachterنے کہا کہ "2022 کا فیفا ورلڈ کپ کھیلوں کی تاریخ کے سب سے بڑےمقابلوں میں سے ایک ہے۔ جو میسی کےولولہ انگیز سفر سے جڑا ہوا ہے اوراب تک کے عظیم ترین کھلاڑی کے طور پر ان کے اسٹیٹس کو تقویت دیتا ہے۔"

لیاری کے نوجوان فٹبال کے کھیل سمیت باکسنگ میں بھی انتہائی دلچسپی لیتے آئے ہیں
لیاری کے نوجوان فٹبال کے کھیل سمیت باکسنگ میں بھی انتہائی دلچسپی لیتے آئے ہیں

وہ کہتے ہیں کہ ان چھ شرٹس کی فروخت نیلامی کی تاریخ میں ایک یادگار بن گئی ہے، جو شائقین اور کلکٹرز کو میسی کی شاندار کامیابی سےجوڑتی ہے

Wachter کہتے ہیں،" اس انمول مجموعے کو عوام کے سامنے پیش کرنا اور ان کی نمائش کرنا، سودیبی کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ یہ ایک ایسے کھلاڑی کی شاندار صلاحیتوں کو سمیٹتا ہے جس نے فٹ بال کی حدود کو از سر نو متعین کیا ہے۔

ان کا کہنا ہےیہ تاریخی شرٹس نہ صرف کھیلوں کی تاریخ کے سب سے اہم لمحات میں سے ایک کی ٹھوس یاد دہانی ہیں، ’’بلکہ یہ بنیادی طور پر سب سے زیادہ اعزاز حاصل کرنے والوں میں سےایک، فٹ بال کھلاڑی کے کیریئر کے اہم ترین لمحے سے جڑی ہیں۔"

اس ماہ کے شروع میں، میسی کو 2023 کے لیے ٹائم میگزین کے "اتھلیٹ آف دی ایئر" کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

یہ رپورٹ ایجنسی فرانس پریس کے مواد پر مبنی ہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG