کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا وائرس کی وبا کے سبب تقریباً چھ ماہ سے بند پرائمری اور مڈل اسکول پیر سے دوبارہ کھل گئے ہیں جس کے بعد سندھ میں نرسری سے لے کر آٹھویں جماعت تک کی کلاسوں کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔
سندھ میں پرائمری اور مڈل اسکول بھی کھل گئے

9
پیر کو پرائمری اسکول کھلنے کے پہلے روز کلاسز اٹینڈ کرنے والے بچوں نے دن بھر فیس ماسک پہنے رکھا اور احتیاطی تدابیر پر عمل کیا۔

10
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ایس او پیز کے تحت بچوں کے ساتھ تمام اساتذہ اور اسکول کے دیگر عملے کے لیے بھی ماسک پہننا لازمی ہے۔