رسائی کے لنکس

سائمن بائلز اولمپکس سے دستبردار، امریکہ کا خواتین جمناسٹک مقابلوں میں چاندی کا تمغہ


بائلز منگل کی رات فائنل سے پہلے بہتر محسوس نہیں کر رہی تھیں جس پر انہوں نے مقابلے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔
بائلز منگل کی رات فائنل سے پہلے بہتر محسوس نہیں کر رہی تھیں جس پر انہوں نے مقابلے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

جمناسٹک مقابلوں کی امریکی سٹار سائمون بائلز کے اولمپکس مقابلوں سے دستبردار ہونے کے بعد امریکی خواتین کی جمناسٹک ٹیم چاندی کا تمغہ ہی جیت سکی، جب کہ سونے کا تمغہ روس کی ٹیم کے نام ہو گیا۔

بائلز ایک روٹیشن کے بعد مقابلے سے دستبردار ہو گئیں۔ خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بائلز منگل کی رات فائنل سے پہلے بہتر محسوس نہیں کر رہی تھیں جس کے بعد انہوں نے مقابلے میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔

ان کے بقول ’’میں نہیں چاہتی تھی کہ میں سارا وقت اپنے فیصلے پر پچھتاتی رہوں۔ اس لیے میں نے یہ فیصلہ کیا کہ میں پیچھے ہٹ جاؤں اور دوسری لڑکیوں کو اپنا کام کرنے دوں۔‘‘

اے پی کے مطابق خواتین کے مقابلے میں دنیا کی بہترین جمناسٹ سائمون بائلز نے فائنل کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں حصہ لیا، لیکن وہ بہتر محسوس نہیں کر رہی تھیں اور ان سے چند غلطیاں بھی ہوئیں۔ وہ ٹیم کی ڈاکٹر مارشیا فاؤسٹین کے پاس ماہرانہ رائے کے لیے گئیں، جب کہ اس دوران ان کی ٹیم کی دیگر ارکان نے اپنا کھیل جاری رکھا۔

اے پی کے بقول جب وہ چند منٹوں بعد لوٹیں تو انہوں نے اپنے ٹیم ممبران سے ملاقات کر کے مقابلوں سے دست بردار ہونے عندیہ ظاہر کیا۔

مقابلے میں روس کی ٹیم پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ یہ پچھلے 11 برسوں میں پہلی بار ہے کہ امریکہ کی ٹیم کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں دوسری پوزیشن پر آئی ہے۔

مردوں کے جمناسٹک مقابلوں میں جاپان کی ٹیم نے پہلی پوزیشن لی جب کہ برطانیہ چاندی اور اٹلی کی ٹیم کانسی کا تمغہ جیت سکی۔

(اس رپورٹ میں اے پی سے مواد استعمال کیا گیا ہے)

XS
SM
MD
LG