رسائی کے لنکس

شاہد آفریدی اور کراچی کنگز کی راہیں جدا


کراچی کنگز اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی راہیں جدا ہوگئی ہیں، پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کے لئے بکنگ سے قبل فرنچائز نے بوم بوم آفریدی کو کراچی کنگز کو چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

سیزن فور کے لئے ڈرافٹنگ 20 نومبر کو ہوگی۔ اس سے پہلے سے اُن کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، جنہیں اُن کی متعلقہ فرنچائزز نے ٹیم میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

دو مرتبہ کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونکی، شاداب خان اور فہیم اشریف کو ’پلاٹینم‘ کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے، جبکہ ’ڈائمنڈ‘ میں آصف علی، محمد سمیع، ’گولڈ‘ میں رومان رئیس اور ’سلور‘ کیٹیگری میں حسین طلعت (ایمبیسڈر)، وقاص مقصود، صاحبزادہ فرحان اور ظفر گوہر شامل ہیں۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑیوں میں آندرے رسل، مصباح الحق، سیموئل بدری، افتخار احمد، عماد بٹ، جے پی ڈومینی، سیم بلنگز، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ویلے، محمد حسن، محمد حسنین، سمیت پٹیل اور روحیل نذر شامل ہیں۔

کراچی کنگز

کراچی کنگز نے بوم بوم آفریدی کو ٹیم میں برقرار نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کولن مونرو، محمد عامر، بابر اعظم پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھے گئے ہیں جبکہ کولن انگرام(ایمبیسڈر)، عماد وسیم اور عثمان شنواری ڈائمنڈ کیٹیگری اور گولڈ کیٹیگری میں محمد رضوان اور روی بوپارہ شامل ہیں۔

کراچی کنگز نے لیوک رائٹ، اسامہ میر، خرم منظور، محمد عرفان جونیئر اور ایوان مورگن کو بھی ریلیز کردیا ہے جس کے بعد یہ کھلاڑی 20 نومبر کو ڈرافٹ کا حصہ ہوں گے۔

لاہور قلندرز

لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں صرف فخر زمان کو جگہ دی ہے، ڈائمنڈ کیٹیگری میں بھی صرف یاسر شاہ کو رکھا گیا ہے، جبکہ گولڈ کیٹیگری میں شاہین شاہ آفریدی، اینٹن ڈیوسیچ اور راحت علی، سلور کیٹیگری میں آغا سلمان، سہیل اختر اور حسن خان شامل ہیں۔

لاہور قلندرز نے کرس لائن کو ریلیز کردیا ہے جبکہ برینڈن مک کولم پہلے ہی ٹیم چھوڑ چکے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں کیمرون ڈیلپورٹ، عامر یامین، بلاول بھٹی، غلام مدثر، اینجلو میتھیوز، مچل مک کینیگھن اور گلریز صدف شامل ہیں۔

پشاور زلمی

پی ایس ایل ٹائٹل ایک بار اپنے نام کرنے والی پشاور زلمی کی ٹیم نے پلاٹینم کیٹیگری میں وہاب ریاض اور حسن علی، ڈائمنڈ کیٹگری میں ڈیرن سیمی اور کامران اکمل (ایمبیسڈر)، گولڈ کیٹیگری میں صرف لیام ڈاؤسن، سلور کیٹیگری میں عمید آصف اور خالد عثمان جبکہ ایمرجنگ پلیئر میں ثمین گل کو رکھا ہے۔

پشاور زلمی نے شکیب الحسن ، محمد حفیظ، حارث سہیل، کرس جارڈن، محمد اصغر، ڈیوائن براوو، تمیم اقبال، حماد اعظم، سعد نسیم، تیمور سلطان، ابتسام شیخ، آندرے فلیچر، ایوین لوئس اور محمد عارف کو ریلیز کر دیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

دو مرتبہ فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور سنیل نارائن پلاٹینم کیٹیگری میں ہیں جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں شین واٹسن(مینٹور)، سہیل تنویر، محمد نواز گولڈ کیٹیگری میں ریلی روسوؤ(ایمبیسڈر)، عمر اکمل، سلور کیٹیگری میں انور علی اور سعود شکیل شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جن کھلاڑیوں کو ریلیز کیا ہے ان میں محمود اللہ، عمر امین، میر حمزہ، اسد شفیق، بریتھ ویٹ،رمیز راجہ جونیئر، سعد علی، راشد خان، اعظم خان، کیون پیٹرسن، کرس گرین، کوہلر کیڈمور، جیسن روئے شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کی جگہ چٹھی ٹیم جس کا نام ابھی طے ہونا باقی ہیں۔ اس میں شعیب ملک پلاٹینم کیٹگری، جنید خان، محمد عرفان (ایمبیسڈر)ڈائمنڈ کیٹگری، شان مسعود گولڈ، محمد عباس، محمد عرفان خان اور عمر صدیق سلور کیٹگری جبکہ محمد جنید ایمرجنگ کیٹگری میں رکھے گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کا سیزن فور 14فروری سے 17 مارچ تک متحدہ عرب امارات کھیلا جائے گا، ایونٹ کے آخری آٹھ میچ پاکستان میں ہوں گے، فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

XS
SM
MD
LG